Categories
Breaking news

کینیڈا: پاکستانی خاندان کو ٹرک سے کچلنے والا ملزم عدالت میں پیش

کینیڈا: پاکستانی خاندان کو گاڑی سے کچلنے والا ملزم عدالت میں پیش

کینیڈا میں مسلمان پاکستانی خاندان کے افراد کو گاڑی سے کچلنے کے واقعے میں گرفتار 20 سالہ ملزم ناتھانیئل ویلٹمین کو لندن اونٹاریو کی مقامی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کر دیا گیا۔

عدالت میں ملزم پر فرسٹ ڈگری قتل کے 4 اور اقدامِ قتل کا ایک الزام عائد کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کو جمعرات کے روز دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب کینیڈین پاکستانی رکنِ پارلیمنٹ اقراء خالد نے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نفرت کا مقابلہ کر کے جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔

کینیڈا: دہشتگرد نے پاکستانی خاندان کے 4 افراد کو ٹرک سے روند ڈالا

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا

کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں سمیت تمام مسلم کمیونٹی اس سانحے کے بعد سے تشویش کا شکار ہے۔

واقعے کے حوالے سے کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں دہشت گرد نے پاکستانی خاندان کے 4 افراد کو ٹرک سے روند ڈالا تھا۔

کراچی: کینیڈین خاتون کے قتل کے 2 مبینہ ملزمان گرفتار

ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری کے مطابق گرفتار ملزمان نے ڈاکٹر عائشہ کوگزشتہ برس اگست میں گھر میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر قتل کیا تھا۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں عمر رسیدہ ماں، ان کا فزیو تھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ 9 برس کا پوتا شدید زخمی ہوا ہے جو اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

مذکورہ خاندان کو ٹرک سے روندنے والا 20 سالہ دہشت گرد ناتھانیئل ویلٹمین مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کر لیا تھا۔

کینیڈا میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پاکستانی خاندان کا تعلق لاہور سے ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *