Categories
Breaking news

کینیڈا واقعہ کھلی دہشت گردی، اسلام سے ناواقفیت کا شاخسانہ ہے، حافظ طاہراشرفی

جنگ نیوز

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر محمود اشرفی کا کینیڈا میں مسلم فیملی پر حملے پر کہنا ہے کہ یہ واقعہ کھلی دہشت گردی اور دین اسلام سے ناواقفیت کا شاخسانہ ہے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کینیڈا میں مسلم فیملی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کی متاثرہ فیملی کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مغرب اسلامو فوبیا کا شکار ہے، جس سے ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے ہمیشہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کی بات کی ہے، دنیا کو اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

کینیڈا: پاکستانی خاندان کو ٹرک سے کچلنے والا ملزم عدالت میں پیش

کینیڈا میں مسلمان پاکستانی خاندان کے افراد کو گاڑی سے کچلنے کے واقعے میں گرفتار 20 سالہ ملزم ناتھانیئل ویلٹمین کو لندن اونٹاریو کی مقامی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کر دیا گیا۔

انہوں نے مزید کا کہ وزیر اعظم نے عالمی برادری کو اسلامو فوبیا کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تعاون کی پیشکش کی ہے۔

حافظ طاہراشرفی نے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں حکومت کینیڈا متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی، توقع ہے حکومت کینیڈا آیندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *