Categories
Breaking news

کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کا افسوسناک ہے، وزیراعظم عمران خان

کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کا افسوسناک ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو مل کر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے قتل کا افسوسناک ہے۔ واقعہ مغربی ممالک میں بڑھتی ہوئی اسلامو فوبیا کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ پاکستانی نژاد فیملی کو دہشت گردی کانشانہ بنانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کےقتل کاواقعہ افسوسناک ہے۔ پاکستانی نژاد فیملی کو دہشت گردی کانشانہ بنایا گیا۔

پولیس کی تحقیقات کے مطابق واقعے میں اسلاموفوبیا کا عنصر ہے۔ ہمارے قونصل جنرل ٹورنٹو نےبتایا کہ پولیس کا رویہ اطمینان بخش ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی نژاد فیملی کےتمام افرادکی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ متاثرہ فیملی کے لواحقین نے وہیں تدفین کرنے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ ابھی تک پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔ کینیڈین وزیر اعظم سے کہوں گا کہ یہ ان کے معاشرے کا امتحان ہے۔ کینیڈین وزیراعظم مسلمانوں کے اعتماد کو بحال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *