
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ نے کینیا کی پولیس کو ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قرار دے دیا۔
ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ کینیا پولیس اس شوٹر تک رسائی نہیں دے رہی جس کا ہاتھ دو ہفتے قبل زخمی ہو گیا تھا، اس افسر تک رسائی نہ دینا بڑی عجیب بات ہے، اس کا بیان بہت اہم ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ کینیا پولیس نے چار میں سے ایک آفیسر کو پاکستانی تحقیقات کاروں کے سامنے پیش کرنے سے انکار کیا۔
ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے کہا کہ جس ایک افسر کو پیش نہیں کیا گیا وہ ارشد شریف پر گولیاں چلانے والوں میں شامل تھا۔
انہوں نے کہا کہ کینیا کی پولیس کے تین شوٹرز سے پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے پوچھ گچھ کی تھی، تینوں شوٹرز کے بیانات میں ناصرف گھمبیر نوعیت کا تضاد تھا بلکہ بیانات غیر منطقی تھے، ہمیں یقین ہے کہ کینیا کی پولیس ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔
ارشد شریف قتل کے بعد کینیا میں شوٹنگ سائٹ بند
ایموڈمپ پر عملے کے چند افراد رہ گئے ہیں جبکہ سائٹ کو تحقیقات کیلئے بند کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اگلا قدم ارشد شریف کی ہلاکت کے مقدمے کا ایکسٹرا ڈیشن ایکٹ کے سیکشن چار کے تحت پاکستان کے اندر ایف آئی اے میں اندراج ہے، یہ اندراج اس وقت ہو گا جب وفاقی حکومت اس کے احکامات جاری کرے گی۔
ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کینیا پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت صحافی کے اس طرح کے سفاکانہ قتل جیسے جرم کی تحقیقات میں تعاون کی پابند ہے، مشترکہ ٹیم کی تحقیقات ابھی غیر حتمی ہیں اور ٹیم بہت جلد متحدہ عرب امارات جائے گی۔
کینیا پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس پر تحقیقات ہو رہی ہیں، اس لیے وہ اس موضوع پر کوئی بیان نہیں دے سکتے۔
کمشنر انڈیپنڈنٹ پولیسنگ اتھارٹی کے مطابق ارشد شریف کی گاڑی کو ناکے پر روکنے کے اسباب پر شکوک پائے جاتے ہیں۔
کینیا پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف کی گاڑی سے فائرنگ سے افسرکا ہاتھ زخمی ہوا تھا۔
قومی خبریں سے مزید
-
عمران خان اداروں کی شرافت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں
-
شعیب ملک کے ٹیم چھوڑنے پر پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ نے کیا کہا؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرانچائز پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم چھوڑنے پر شعیب ملک کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
-
عمران خان سے سخت سوال کرنے والی خاتون اینکر کو قتل کی دھمکیاں
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی اینکر نے ٹوئٹر پر اپنے تمام کمنٹس بند کردیے۔
-
ارشد شریف قتل کے بعد کینیا میں شوٹنگ سائٹ بند
ایموڈمپ پر عملے کے چند افراد رہ گئے ہیں جبکہ سائٹ کو تحقیقات کیلئے بند کیا گیا ہے۔
-
کراچی، سندھ سیکریٹریٹ پر احتجاج میں گرفتار متعدد افراد رہا
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خلاف آرام باغ تھانے میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں گرفتار 12 مظاہرین کو نامزد کیا گیا ہے۔
-
عمران میرٹ کی پامالی کی بات کیسے کرسکتے ہیں؟ احسن اقبال
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی کسی کا آرمی چیف نہیں ہوتا، آرمی چیف ادارے کا ہوتا ہے۔
-
نواز شریف کے موبائل وال پیپر پر کس کی تصویر ہے؟ مریم نے بتا دیا
مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نواز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے موبائل فون کے وال پیپر سے متعلق بتایا۔
-
کسی کو باہر سے آرمی چیف تو نہیں لگانا ہے، قمر زمان کائرہ
پی پی رہنما نے کہا کہ بقول خان صاحب کے وہ طوفان لا رہے ہیں جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، مسلح ہوکر اسلام آباد آئیں گے تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
-
رانا ثناء اللّٰہ دل کے عارضے کے باعث اسپتال میں داخل
وزارت داخلہ کا مؤقف ہے کہ راناثناء اللّٰہ روٹین کے چیک اپ کیلئے اسپتال گئے ہیں۔
-
زیادہ ڈالر چارج کرنے والے بینکوں پر زیادہ جرمانہ ہوگا تاکہ آئندہ کوئی بینک ایسا نہ کرے، عائشہ غوث پاشا
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق بینکوں کی جانب سے اوور چارجنگ کی تحقیقات اسی ماہ مکمل ہوجائے گی۔
-
فیڈرل سروس ٹریبونل نے سی سی پی او لاہور کی معطلی کا وفاق کا نوٹیفکیشن معطل کردیا
فیڈرل سروس ٹریبونل اسلام آباد نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔
-
پنجاب نے عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی 24 گھنٹے سے پہلے بدل دی
ڈی پی او وہاڑی ظفر بزدار کی جگہ ایس پی پوٹھوہار ڈویژن راولپنڈی ملک طارق محمود کو جے آئی ٹی کا رکن لگا دیا۔
-
نواز، شہباز ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری پر فیصلہ نہیں مشاورت ہوئی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات آرمی چیف کی تقرری پر فیصلہ نہیں مشاورت ہوئی۔
-
خرم اپنے طور پر میجر جنرل فیصل سے ملے، سلمان احمد
سلمان احمد نے کہا کہ 22 اگست کو مجھےاطلاع ملی تھی کہ خان صاحب پر قاتلانہ حملہ ہونے والا ہے، رانا ثناء اللّٰہ نے دھمکی دی کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا، اس کے ساتھ ہی ایف آئی اے کا نوٹس آیا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مجھے گرفتار کیا جائے گا۔
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور آصف زرداری کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
-
کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی
نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین اورماہانہ 300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔