Categories
Breaking news

کیمرا لگائیں تاکہ عوام دیکھ سکیں عدالتوں میں کیا ہورہا ہے، شاہد خاقان

Advertisement
کیمرا لگائیں تاکہ عوام دیکھ سکے عدالتوں میں کیا ہورہا ہے، شاہد خاقان

رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کیمرا لگائیں تاکہ عوام دیکھ سکیں کہ عدالتوں میں کیا ہورہا ہے اور نیب کیا کر رہی ہے۔

Advertisement

سابق وزیر اعظم اور رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 26 صفحے کی چارج شیٹ دی گئی ہے، جس کے 26 نکات ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ریفرنس میں10اور 9 صفحے ہیں جبکہ چارج شیٹ 26 صفحے کی ہے، سیاستدانوں کی بے عزتی کرنے کے لیے الزامات کی فہرست لگائی گئی ہے۔

شاہد خاقان عباسی و دیگر پر فردِ جرم عائد

کراچی کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران فردِ جرم عائد کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کیا عوام کے ووٹ سے منتخب ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے، کیا وزیر اعظم ہونا قانون کی خلاف ورزی ہے؟

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کیمرے لگائیں اور عوام کو دکھائیں کہ کون سی چارج شیٹ لگائی ہے، ڈھائی سال میں پارلیمان میں عوام کی کوئی بات نہیں ہوئی، غیر نمائندہ، متنازع حکومت سے کوئی بات نہیں کریں گے۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ بات کا وقت تھا، پارلیمان تھا، موقع تھا، جمہوری عمل بڑھانے پارلیمان میں آئے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *