Categories
Breaking news

کیماڑی میں اموات کا معاملہ، سیپا رپورٹ میں گیس اخراج کی تصدیق

Advertisement
کیماڑی میں اموات کا معاملہ، سیپا رپورٹ میں گیس اخراج کی تصدیق

کراچی کے علاقے کیماڑی میں گیس سے شہریوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت پر سندھ انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے عدالت میں رپورٹ پیش کردی جس میں سویابین اور کوئلے سے بھر ے جہاز سے گیس کے اخراج کی تصدیق کی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں کیماڑی میں گیس سے شہریوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران سیپااور پلانٹ پروٹیکشن نے رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کی۔

x
Advertisement

عدالت نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو سیپارپورٹ کی روشنی میں تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا، سیپا نے رپورٹ میں سویابین اور کوئلے سے بھر ے جہاز سے گیس کے اخراج کی تصدیق کی اور بتایا کہ جہاز کی ان لوڈنگ کے وقت ایس او پی فالو نہیں کی گئے۔

یہ بھی پڑھیے

سیپا رپورٹ کے مطابق کے پی ٹی اور متصل علاقوں میں آلودہ ماحول پایا گیا، ریلوے کالونی، کلفٹن، سی ویو اور دیگر علاقوں سے فضاء کے نمونے لیے گئے جبکہ آئل ٹرمینل پر بھی ماحول انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں علاقے کی آب و ہوا مضر صحت قرار دی گئی ہے اور وہاں کاربن مونو آکسائیڈ، ہائیڈروجن سلفائیڈ اور دیگرذرات زیادہ مقدار میں پائے گئے۔

اس موقع پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *