Categories
Breaking news

کیا ڈیلیٹ کی گئی تصویر کرینہ کپور کے چھوٹے بیٹے کی تھی؟

Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کر کے ڈیلیٹ کردی۔ جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ کرینہ کے دوسرے بیٹے کی تصویر ہے۔رندھیر کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دو تصاویر کو ملا کر شیئر کیا۔ اس کولاج میں ایک تصویر کرینہ کے بڑے بیٹے تیمور کی تھی اور دوسری تصویر میں نظر آنے والا بچہ بھی تیمور جیسا نظر آیا تھا۔تصویر دیکھنے کے بعد مداحوں نے یہ سوچنا شروع کردیا کہ دوسرا بچہ کرینہ کپور کا چھوٹا بیٹا ہے۔ تاہم رندھیر کپور نے اس تصویر کو کچھ ہی دیر بعد ڈیلیٹ کردیا۔رندھیر کپور نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ کرینہ کا چھوٹا بیٹا بالکل اپنے بڑے بھائی تیمور کی طرح لگتا ہے۔بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور خان اور سیف علی خان کے ہاں رواں سال فروری میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی لیکن دونوں نے ابھی تک اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔ اگرچہ خواتین کے عالمی دن پر کرینہ نے اپنے دوسرے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی، لیکن انہوں نے اس تصویر میں چہرہ نہیں دکھایا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *