Categories
Breaking news

کیا پریانکا چوپڑا نک جونس کے ساتھ خوش ہیں؟

Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کو بے شمار سپر ہٹ فلمیں دینے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ شادی سے قبل اس بارے میں سوچ کر گھبرا جاتی تھیں لیکن آج وہ نک جونس کے ساتھ بے حد خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی لیونگ کیمسٹری سوشل میڈیا پر سرخیاں بنتی رہتی ہیں۔ آج دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بے حد خوش ہیں لیکن ایک وقت ایسا تھا جب پریانکا شادی کا نام بھی سن کر گھبرا جاتی تھیں۔
پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب اُن کی شادی نہیں ہوئی تھی تو وہ اس (شادی کے) بارے میں سوچ کربھی گھبرا جاتی تھیں، اُنہیں ڈر تھا کہ شادی کے بعد اُن کی زندگی کیسی ہوگی، لیکن پھر نک جونس اُن کی زندگی میں آگئے اور آج وہ اُن کے ساتھ بے حد خوش ہیں۔انہوں نےاپنے انٹرویو میں بتایا کہ جس عمر میں لوگ شادی کے بارے میں سوچتے ہیں، اُس عمر میں میرے دماغ میں ہر وقت کیریئر کو لے کر خیال آتے رہتے تھے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب آپ ایک صحیح شخص کو اپنی زندگی میں پا لیتے ہیں تو سب کچھ بہت آسان ہوجاتا ہے۔ پریانکا نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت پُرعزم ہوں، جب میں بڑی ہو رہی تھی تو میں نے دیکھا کہ ہماری سوسائٹی میں ایک خاتون کا پُرعزم ہونا اچھا نہیں سمجھا جاتا لیکن پھر آہستہ آہستہ میںنے محسوس کیا کہ یہی میری طاقت ہے۔‘پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو شادی کی تھی۔ دونوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اکثر اپنی تصویروں کو شیئر کرتےدکھائی دیتے ہیں۔ حال ہی میں پریانکا نےسوشل میڈیا پر اپنے کروا چوتھ کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *