Categories
Breaking news

کیا منال خان کی شادی ہو رہی ہے؟

Advertisement
Advertisement

پاکستانی اداکارہ ایمن خان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک تصویر نے مداحوں کو شَش و پنج میں ڈال دیا ہے۔پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی جڑواں بہنیں، اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جن سے ایمن اور منال اپنے نئی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ایمن خان کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمن اور منال اپنی والدہ کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں سیلفی لے رہی ہیں۔ایمن، منال اور اُن کی والدہ کے چہرے پر اُبٹن لگا ہوا ہے جبکہ ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی یہ بلا تبصرہ تصویر پر صرف ایک ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا ہے ۔
ایمن خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ویڈنگ بیلز ‘۔
ایمن کی اس تصویر پر تاحال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں یہ تصویر ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان کی مہندی کی رسم کی ہو سکتی ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *