
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بد ترین انسانی بحران جنم لے رہا ہے، کیا طالبان کے علاوہ دیگر کوئی متبادل اس وقت موجود ہے؟ واحد متبادل ہمارے پاس موجود ہے وہ طالبان کے ساتھ کام کرنا ہی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر طالبان حکومت ختم کر دی جائے تو وہاں تبدیلی کیا بہتری کا موجب بنےگی؟، اگر طالبان سے منہ موڑ لیا جاتا ہے تو پھر خدشہ ہے کہ افغانستان افراتفری کا شکار ہوسکتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے ہاں پہلے ہی 30 لاکھ افغان پناہ گزین موجود ہیں، طالبان کی حکومت تسلیم نہ کرنے، بینکاری نظام منجمد ہونے سے افغان عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا ہے کہ تقریباً 4 کروڑ افغان عوام کی بقاء کا سوال ہے، 4 کروڑ افغان عوام میں سے نصف انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہیں، افغانستان کی سردی بہت ظالم اور بے رحم ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی عوام کو سمجھنا چاہیے کہ طالبان حکومت نا پسند کرنا ایک الگ بات ہے، اگلے چند ماہ سے متعلق افغان عوام کے لیے ہر کوئی فکر مند ہے، امریکیوں کو سمجھنا چاہیے کہ افغان عوام کن سنگین مشکلات کا شکار ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ امریکا کی دہشت گردی کےخلاف جنگ سے دنیا بھر میں دہشت گردوں کی تعداد بڑھی ہے، امریکی جنگ کے دوران وسیع پیمانے پر جانی نقصان ہوا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دے چکا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ چند عرصہ پہلے افغانستان کی سرزمین سے 3 دہشت گرد گروہ سرگرم تھے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان میں خودکش حملوں کا سیلاب آیا، امریکا کو ڈرون حملوں کی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ سفیر معین الحق سنکیانگ گئے، سفیر کے مطابق سنکیانگ کی صورتحال ویسی نہیں جیسی مغربی میڈیا بتارہا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کی نسل کشی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر اور سنکیانگ کے معاملے کا تقابلی جائزہ سرے سے غلط ہے، مقبوضہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک مسلمہ متنازع علاقہ ہے، بھارت میں آر ایس ایس نظریے کی حکمرانی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اپنے پہلے خطاب میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اٹھایا، سابق امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر کے حل پر بات کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام یو این قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک دو ایٹمی طاقتوں میں جنگ کا خدشہ برقرار رہے گا۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
اپوزیشن عدم اعتماد کی خواہش پوری کرلے، راجا بشارت
وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد لانے کی خواہش پوری کرلیں۔
-
عمران خان کو شاہ محمود کا اعتماد تک حاصل نہیں، امیر مقام
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان کوپارٹی کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اعتماد حاصل نہیں۔
-
اتنا قرض لینے کے باوجود ملکی خزانہ خالی کیوں؟ حافظ حمد اللہ کا سوال
اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے استفسار کیا ہے کہ اتنےقرض لینے کے باوجود ملکی خزانہ خالی کیوں ہے؟
-
میاں چنوں کا المیہ، نہ پہلا ہے نہ آخری، پرویز رشید
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے میاں چنوں واقعے پر تبصرہ کیا ہے۔
-
خانیوال: تشدد سے شہری قتل کیس، 15 ملزمان شناخت کے بعد گرفتار
پنجاب پولیس نے خانیوال میں شہری پر تشدد کرکے ہلاک کرنے کے کیس میں 15 ملزمان کو شناخت کرکے گرفتار کرلیا ۔
-
نو کوٹ: زیادتی کی شکار خواتین خوف میں مبتلا
نوکوٹ میں مبینہ زیادتی کی شکار خواتین نے انسانیت سوز واقعے کی تفصیل بتادی۔
-
عرق گلاب کی آڑ میں 34 ارب روپے مالیت کا ممنوعہ کیمیکل دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کراچی پورٹ ذرائع کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف پورٹ کنٹرول یونٹ نے کراچی بندرگاہ پر مشترکہ کارروائی کی۔
-
بلوچستان سے ایمبولینس کے ذریعے منشیات کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
موچکو پولیس نے اوتھل سے کراچی آنے والی ایمبولینس سے 25 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔
-
اپوزیشن سے اپنے ممبران سنبھالے نہیں جاتے، اسد عمر
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے ممبران کو سنبھال نہیں سکتی۔
-
کے پی بلدیاتی الیکشن: جے یو آئی امیدوار آگے، پی ٹی آئی پیچھے
آفریدی گھڑی پولنگ اسٹیشن پر جے یو آئی کے زبیر علی 191ووٹ لیکر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش 185 دوسرے نمبر پر ہیں۔
-
نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کا کڑا امتحان ختم نہیں ہورہا
کراچی کے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کا کڑا امتحان ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔
-
آئی ایم ایف کی پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض 4.6 فیصد کم ہونے کا امکان ہے، اگلے مالی سال پاکستان کا حکومتی قرض جی ڈی پی کا82.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
-
آصف زرداری اور سراج الحق کی ملاقات منسوخ
سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ملاقات منسوخ ہوگئی۔
-
چمن میں سیکیورٹی اداروں نے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر طور آغا سے وابستگی کا اعتراف کیا ہے۔
-
سکھر: دفتر میں کھڑی کیش وین سے ساڑھے 5 کروڑ چوری
سکھر میں نجی سیکیورٹی کمپنی کےدفترمیں کھڑی کیش وین سےساڑھے 5کروڑروپےچوری ہوگئے۔
-
شہباز شریف، چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد رہائشگاہ سے روانہ
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف حکومتی اتحادی چوہدری برادرن سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں۔