Categories
Breaking news

کیا ساری اپوزیشن اکٹھی ہے؟ شہبازشریف سے صحافی کا سوال

کیا ساری اپوزیشن اکھٹی ہے؟ شہبازشریف سے صحافی کا سوال

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا ساری اپوزیشن اکٹھی ہے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ جی سارے اکٹھے ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد شہباز شریف نے کہا کہ مشاورت کے ساتھ ساری چیزیں طےکی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان اکٹھے ایوان میں جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے بجٹ اجلاس میں مشترکہ احتجاج کی حکمت عملی فائنل کر لی۔

متحدہ اپوزیشن شہباز شریف کی سربراہی میں احتجاج کرے گی، جبکہ اپوزیشن لیڈر فلور لے کر اظہار خیال کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور نہ ملنے پر اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرکے احتجاج کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *