Categories
Breaking news

کیا حکومت ایک بار پھر بجلی کی قیمتیں بڑھانے جارہی ہے؟

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بجلی کے معاملے پر قوم سے بات کروں گا، انہوں نے وہ معاہدے کیے جس سے پورے برصغیر میں سب سے زیادہ پاکستان میں بجلی مہنگی ہے۔

چکوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کی لاگت اور جو عوام کو دے رہے ہیں اس میں تین روپے کا فرق ہے، بجلی کی قیمت نہیں بڑھاتے تو گردشی قرض کی صورت میں قرضے بڑھ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ قیمتیں نہ بڑھیں، مشکل یہ ہے کہ قرضے بڑھ رہے ہیں، آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کے لیے ہم نے مذاکرات کیے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ہر وہ چیز کرنا چاہیے جس سے ہماری برآمدات بڑھیں اور درآمدات کم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم زیتون کے درخت لگا دیں تو نہ صرف ملکی ضرورت پوری ہوگی بلکہ برآمد بھی کرسکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *