Categories
Breaking news

کیا بارسلونا ہاؤسنگ بحران کا موازنہ دوسرے شہروں سے ممکن ہے؟

بارسلونا (محمد نبی) لوگ جو بارسلونا میں رہتے ہیں، وہ اس کے رہائشی یا ہاؤسنگ مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں۔ یہ مسئلہ نئے منتخب ہونے والے کاتالان صدر پیرا آراگونس کی ترجیحات میں شامل تھا۔ دریں اثنا جب عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہی کارکنوں نے پارٹی کے HQ کا گھیرا کیا تو ایسکوویرا پارٹی کے ممبران کو بے دخلی کے نئے پروٹوکول کا وعدہ کرنا پڑا۔

2020 میں بارسلونا اسپین کا وہ شہر تھا جہاں بے دخلیاں سب سے زیادہ ہوئی تھیں۔ تب 1,028 دفعہ بے دخلیاں ہوئیں لیکن روان سال اس سے بھی زیادہ بھیانک تصویر پیش کر رہا ہے۔ 2021 کے پہلے سہ ماہی میں ہی 1,635 بے دخلیاں ہوئیں۔ یہ حالت متعدد میونیسپل، علاقائی اور قومی سطح پر بےدخلیوں کو روکنے کی کوششوں کے باوجود پیدا ہوئی ہے۔ ان کوششوں میں بارسلونا کا 8 نکات پر مشتمل رہائشی تجاویز، کاتالونیا کا رینٹ کیپ لا اور ہسپانوی حکومت کی بےدخلیوں کے لئے مہلت شامل ہیں۔

بارسلونا میں رہائیشی بحران کی اصل وجوہات بڑھتے ہوئے کرائے اور گھروں کی قیمتیں ہیں۔ یہ مسئلہ بارسلونا میں ایک خاص نوعیت کا ہے جس کی مثال دوسرے شہروں میں کم ملتی ہے۔ رہائشی کے متعلق 2021 میں ایک سروے کے مطابق گھروں کی قیمتیں 28.6 فیصد بڑھی ہیں۔ اور کرایوں میں 14.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *