Categories
Breaking news

کیا امیتابھ امیزون الیکسا کی نئی آواز بننے جارہے ہیں؟

Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن ٹیکنالوجی کمپنی ایمزون کے ورچوئل اسسٹنٹ الیکسا کی آواز بننے کے لیے تیار ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمیزون نے اپنے ٹوئٹ میں امیتابھ بچن کی الیکسا کی آواز کے حوالے سے اعلان کیا۔ایمزون انڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ اعلان کچھ منفرد انداز سے کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’کہہ دیا نا بس کہہ دیا‘ کا اضافہ کیا۔ایمزون نے انکشاف کیا ہے کہ ’منفرد سیلیبریٹی آواز کے تجربے‘ کا فیچر بھارت میں اگلے سال فروخت کے لیے دستیاب ہوگا۔ایمزون نے کہا کہ اس میں مختلف پیشکش جیسا کہ لطیفے، موسم کا حال، شاعری، اقوال، مشورے اور دیگر چیزیں شامل ہوں گی۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا کو شکست دینے والے امیتابھ بچن نے اپنے ٹی وی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی 12‘ کے لیے نظم لکھ کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن رواں سال جولائی میں کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہیں 11 جولائی کو ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ اگلے ہی دن ایشوریا رائے بچن اور امیتابھ کی پوتی ارادھیا بچن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *