
محکمۂ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عید کے دوسرے روز بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، کئی جگہوں پر بارش سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی، کہیں کہیں برف باری بھی ہوئی، جبکہ سب سے بڑے شہر کراچی میں موسم گرم ہے۔
پشاور میں موسم خوش گوار
پشاور میں عید پر بارش سے جہاں گرمی کی شدت میں کمی آئی، وہیں موسم بھی خوش گوار ہو گیا ہے، خوش گوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔
آزاد کشمیر میں بارش
Table of Contents
کہیں بارش سے موسم خوش گوار، کہیں ہلکی گرمی
ملک میں کہیں بارش نے موسم کو کافی بہتر اور خوش گوار کر دیا ہے تو کہیں ہلکی گرمی کا راج ہے۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں عید کی صبح ہلکی بارش اور ہواؤں نے موسم خوش گوار بنا دیا۔
آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں عید کے دوسرے روز گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، باغ اور اس کے گرد و نواح میں بارش کے بعد بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔
آزاد کشمیر کے سب ڈویژن دھیر کوٹ میں تیز بارش ہونے کے بعد بجلی معطل ہو گئی۔
غذر میں بارش اور زلزلے کے جھٹکے
غذر اور گاہکوچ شہر میں بارش سے موسم سرد ہو گیا۔
غذر میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس ہوئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پارا چنار میں ژالہ باری
پارا چنار شہر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے، پہاڑوں پر ژالہ باری سے موسم سرد ہو گیا۔
چترال میں برف باری
چترال شہر اور گرد و نواح میں بھی موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے۔
بنوں اور ٹانک میں بھی بادل خوب برسے۔
کراچی کا موسم گرم
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں محکمۂ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں کہیں بارش، کہیں گرمی
وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں آج مطلع جزوی ابر آلود اور گرد آلود ہے جبکہ موسم معتدل ہے۔
رواں ماہ کہیں کم، کہیں زیادہ بارش ہوگی: محکمۂ موسمیات
محکمۂ موسمیات کی جانب سے اگست میں پاکستان میں بارشوں کی پیشگوئی سے متعلق آؤٹ لک جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق اگست میں ملک کے زیادہ تر علاقوں میں معمول کی بارش ہونے کا امکان ہے، البتہ کہیں کم اور کہیں زیادہ بارش ہونے کی توقع بھی ہے۔
وادیٔ کوئٹہ میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ، زیارت میں 7، مستونگ میں 13، مسلم باغ میں 14، قلات میں 15 اور پشین میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج کوئٹہ، چمن، قلات، پشین اور زیارت میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج قلعہ عبداللّٰہ، ژوب اور گرد و نواح میں بھی آندھی چلنے اور بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
جمعرات کو بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
گرزشتہ روز 46 درجۂ حرارت کے ساتھ سبی ملک کا گرم ترین شہر رہا۔
کوہلو میں سیلابی صورتِ حال
ادھر بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گزشتہ رات بارش کے بعد سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی۔
واضح رہے کہ محکمۂ موسمیات نے عیدالفطر پر ملک بھر میں کہیں آندھی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔
قومی خبریں سے مزید
-
کوہلو: سیلابی ریلہ، گاڑی کیساتھ بہہ جانیوالے بچے کی لاش مل گئی
بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گزشتہ رات سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی تھی، جس میں موجود بچے کی لاش مل گئی۔
-
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر قطر روانہ
حمزہ شہباز شریف نجی دورے پر قطر روانہ ہو گئے۔
-
رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت آج مکمل ہوگی
رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت آج مکمل ہوگی۔
-
کراچی میں عید کے پہلے روز ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 50 زخمی
کراچی میں عید کے پہلے روز مختلف ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
-
لاہور، کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 سال کا بچہ زخمی
لاہور کے علاقے لوئر مال میں کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 سال کا بچہ زخمی ہوگیا۔
-
پارا چنار میں بارش اور پہاڑوں پر ژالہ باری، موسم سرد ہوگیا
چترال شہر اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
-
میٹھی عید پر خوشیوں کی بھرمار، ہر چہرے پر مسکان
بچوں نے عید کے دوسرے دن مزید عیدی جمع کرنے اور لٹانے کیلئے بھی پلان تیار کرلیے۔
-
پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک
صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز کی رپورٹ کے مطابق ایک سو اسی ملکوں میں پاکستان ایک سو پینتالیس سے ایک سو ستاون ویں نمبر پر آگیا۔
-
عید کی پہلی رات فوڈ اسٹریٹس کی رونقیں عروج پر
پشاور کی نمک منڈی کے تکے اور دم پُخت لوگوں کی پہلی چوائس بن گئے ہیں، جس کیلئے دور دور سے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
-
سینئر ڈپٹی گورنر کو گورنر اسٹیٹ بینک کا چارج ملنے کا امکان
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرتضی سید کو آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے کا 18 سال کا تجربہ ہے۔
-
وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کو ٹیلی فون، عیدالفطر کی مبارکباد دی
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عوام کیلئے بھی عید کی مبارک کا پیغام دیا۔
-
شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان دیدیا گیا
سندھ حکومت نے شرجیل انعام میمن کو صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان دے دیا۔
-
وزیراعظم شہباز شریف کی محمد اسلم بھوتانی سے ٹیلیفونک گفتگو، عید کی مبارکباد
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی محمداسلم بھوتانی کوٹیلی فون کرکے انہیں عید کی مبارکباد دی۔
-
شیخوپورہ: قتل کے ملزم کی تھانہ شرقپور کی حوالات میں مبینہ خودکشی
شیخوپورہ کے تھانے شرقپور کی حوالات میں قتل کے ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
-
شیخوپورہ: چھوٹے بھائی کے چھری کے وار، بڑا بھائی قتل
شیخوپورہ کی آبادی بھنڈور میں خاتون سے مبینہ تعلقات سے منع کرنے پر چھوٹے بھائی نے چھری کے وار کر کے اپنے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔
-
عمران صاحب عید کے دن تو جھوٹ اور زبان کو آرام دیں، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب عید کے دن تو اپنے جھوٹ اور زبان کو آرام دیں۔