
سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے دعوے کو ایک مرتبہ پھر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کہتا تھا ن سے ش نکلے گی، اس وقت کہاں ہے ن لیگ؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں سلیکٹڈ کہتے تھے اور یہ خود سلیکٹڈ اور امپورٹڈ ہیں، آپ دنیا کے جس ملک میں جائیں گے گندے انڈے اور ٹماٹر پڑیں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت اور تشویش ناک صورت حال ہے، پنجاب میں منحرف ارکان نااہل ہوجائیں گے تو نیا کٹا کھل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سیاسی صورت حال کو خطرات لاحق ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا احترام ہونا چاہیے۔
شیخ رشید احمد نے مسجد نبویﷺ پر ہوئے واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ پانچ افراد یورپ سمیت جہاں بھی جائیں گے ان کو گندے انڈے پڑیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جمہوریت سوا نیزے پر کھڑی ہے، میں بڑا لیڈر نہیں بننا چاہتا، آپ مجھے بڑا لیڈر بنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان پر برا وقت آیا ہے، عمران خان کو ایسے وقت میں چھوڑنا غداری سمجھتا ہوں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
وزیرِاعلیٰ پنجاب نے امن و امان سے متعلق اجلاس طلب کرلیا
ذرائع نے بتایا کہ یہ اجلاس آج شام افطار کے بعد حمزہ شہباز کی زیر صدارت ہوگا۔
-
گورنر پنجاب نے آئینی ماہرین کا ایک اور ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
ذرائع کے مطابق اجلاس آج شام گورنر ہاؤس میں گورنر عمر چیمہ کی زیر صدارت ہوگا۔
-
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے لئے خصوصی طور پر کعبۃ اللہ کے دروازے کھولے گئے
-
مسجد نبویؐ واقعے پر مفتی منیب الرحمٰن کا سخت ردعمل
مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حرمِ نبوی اور روضہ رسول ﷺ کی حرمت کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں
-
لاہور: لوڈشیڈنگ میں قدرے کمی آگئی
لاہور میں لوڈشیڈنگ میں قدرے کمی آگئی، لیسکو کے کوٹے میں 400 میگاواٹ کا اضافہ ہوگیا
-
رانا ثناء اللّٰہ کی حمزہ شہباز کو مبارکباد
وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے حمزہ شہباز کو بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب حلف لینے پر مبارک باد پیش کی ہے۔
-
سندھ حکومت کا عیدالفطر پر قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان
عیدالفطر کے موقع پر صوبے کے مختلف جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں کا اعلان کیا گیا ہے۔
-
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین سے ملاقات
وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
-
عمران خان کا جی نائن مرکز کا دورہ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان بغیر پروٹوکول عوام میں اتر آئے۔
-
پرویز الہٰی نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑائیں: حمزہ شہباز
حکومتِ پنجاب نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے حلف کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
-
ن لیگ 28 دن انتظار کرلیتی تو آئینی بحران نہ ہوتا: پرویز الہٰی
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آئینی بحران آ چکا ہے، اگر ن لیگ والے 28 دن انتظار کرلیتے تو آئینی بحران نہ ہوتا۔
-
عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری
عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
-
مسجد نبویؐ واقعے پر چوہدری شجاعت کا بیان آگیا
مسلم لیگ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں
-
جعلی دستاویزات پر سعودیہ جانے کی کوشش، 2 ملزمان گرفتار
کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن کے عملے نے جعلی پاکستانی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
-
کراچی: پارہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان
کراچی میں پارہ41 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوسکتا ہے، اس وقت درجہ حرارت کی شدت 44 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے
-
جامعہ کراچی خود کش دھماکا: ایم فل کا طالبعلم زیرِ حراست
جامعہ کراچی میں ہوئے خود کش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، گزشتہ شب تفتیش کاروں نے گلشنِ اقبال میں کارروائی کر کے ایم فل کے ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا۔