Categories
Breaking news

کھانے کو روٹی اور پہننے کو کپڑا نہیں لیکن عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے، بلاول بھٹو

کھانے کو روٹی اور پہننے کو کپڑا نہیں لیکن عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کی ڈوبتی معیشت کو بچانے کے لیے پی ٹی آئی حکومت سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کھانے کو روٹی اور پہننے کو کپڑا نہیں لیکن عمران خان کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں 50 فیصد عوام غربت کا شکار تھے اور پیپلز پارٹی نے جن حالات سے ملک کو نکالا عمران خان نے ملک کو پھر اسی نہج پر پہنچا دیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بجٹ میں تنخواہ دار اور پنشنرز سمیت عام آدمی کے ریلیف کی کوئی فکر نہیں ہے۔ پی ٹی آئی حکومت میں ملک کا ہر پانچواں فرد نوکری سے محروم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی ڈوبتی معیشت کو بچانا ہے تو پی ٹی آئی حکومت سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *