Categories
Breaking news

کچرا چننے والے بچے نے جماعتِ اسلامی کے فلسطین فنڈ میں اپنے عطیات جمع کروادیئے

کراچی میں کچرا چننے والے بچے نے جماعتِ اسلامی کے فلسطین فنڈ میں اپنے عطیات جمع کروادیے، بچے کی چندہ بکس میں پیسے ڈالنے کی ویڈیو بہت مقبول ہورہی ہے جسے بڑی تعداد میں لوگ سراہتے نظر آرہے ہیں۔

کچرا اٹھانے والا ننھا بچہ جماعتِ اسلامی کے فلسطین فنڈ میں چندہ دیتے ہوئے بہت سے صاحبِ حیثیت لوگوں سے بازی لے گیا۔

کراچی: لبیک القدس مارچ، بچے کی فلسطینی پرچم اٹھائے اسکیٹنگ کی ویڈیو

بچے کی اسکیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے ، جسے لوگ بہت زیادہ پسند کررہے ہیں ۔

فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کے لیے دنیا بھر کے لوگوں کی جانب سے امداد دی جارہی ہے ایسے میں یہ بچہ بھی کسی سے پیچھے نظر نہیں آیا اور اپنی حیثیت کے مطابق فلسطین فنڈ میں اپنا حصہ شامل کرلیا۔

بچے کے اس اقدام پر سوشل میڈیا پر اسے خوب سراہا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *