Categories
Breaking news

کپل دیو کی زندگی پر مبنی بھارتی فلم ’83‘ کا ٹریلر ریلیز

بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’83‘ کا ٹریلیر ریلیز ہوگیا ہے۔فلم ’83‘جس میں رنویر سنگھ اوردیپیکا پڈوکون مرکزی کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں، بھارتی کرکٹ ٹیم کی 1983 کے ورلڈ کپ میں تاریخی فتح کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔اداکار رنویر سنگھ اس فلم میں بھارت کے سابق کرکٹر کپل دیو کا کردار جبکہ دیپیکا پڈوکون فلم میں کپل دیو کی اہلیہ رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ طاہر راج بھاسن، جیوا، ثاقب سلیم، جتن سرنا، چراغ پاٹل، دنکر شرما، نشانت دہیا، ہارڈی سندھو، ساحل کھٹر، ایمی ورک، ادنی ناتھ کوٹھارے، دھیری کاروا، آر بدری اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔فلم ’83‘ کو رواں سال 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔
یہ فلم ہندی کے علاوہ، تامل، تیلگو، کناڈا اور ملیالم زبان میں بھی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ اس پروجیکٹ کو دیپیکا پڈوکون، کبیر خان، وشنو وردھن اندوری، ساجد ناڈیاڈوالا، فینٹم فلمز، ریلائنس انٹرٹینمنٹ نے مل کر بنایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *