
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کپتان اپنی ٹیم کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، احتساب اور شفافیت کی آڑ میں افسران کو بلاوجہ ہراساں کیا گیا، قومی خدمت ہمارا نصب العین ہے، اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت قبول نہیں۔
وزیراعظم سے لاہور میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس سول انتظامیہ کے افسران نے ملاقات کی، افسران نے وزیراعظم کو گورننس، انتظامی امور اور پالیسیوں کے نفاذ کےبارے میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دل کی گہرائیوں سے آپ کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان کی خوشی قسمتی ہے کہ یہاں آپ جیسے قابل افسران موجود ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ قابل افسران ملکی ترقی و خوشحالی میں حکومت کی رہنمائی اور معاونت کرتے ہیں، میٹرو، اورنج لائن جیسے پروجیکٹ افسران و دیگر حکومتی اہلکاروں کی محنت کا نتیجہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ احتساب اور شفافیت کے لیے قوانین پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی، سول سرونٹس حکومتی ٹیم کا حصہ ہوتے ہیں، ان کے خدشات کا تدارک ضروری ہے۔
اس موقع چیف سیکریٹری پنجاب، مختلف محکموں کے سیکریٹریز، سابق چیف سیکریٹریز اور مختلف محکموں کے سربراہ بھی موجود تھے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
جدہ ایئرپورٹ پر غیرمعمولی رش، تمام بین الاقوامی پروازیں تاخیر کا شکار
-
موٹروے پر 5 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کوٹ پنڈی داس شیخوپورہ کے قریب پیش آیا، گاڑیوں میں سوار 7 مسافر زخمی ہو گئے۔
-
وزیر اعظم کا ابوظبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ
وزیراعظم نے اپنےحالیہ دورے کے دوران ولی عہد کے ساتھ تفصیلی مشاورت پر شکریہ ادا کیا۔
-
گورنر پنجاب کا اہم سیاسی رہنماؤں کو آئین پاکستان کی کتاب کا تحفہ
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو آئین پاکستان کی کتاب کا تحفہ بھجوا دیا۔
-
وزیراعظم کی امارات کے ولی عہد کو عید کی مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کو ٹیلی فون کرکے عید کی مبارکباد دی۔
-
آرمی چیف نے ایل او سی پر ڈنگی اور کوٹلی میں جوانوں کے ساتھ عید منائی
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر ڈنگی اور کوٹلی میں جوانوں کے ساتھ عید منائی۔
-
وزیراعظم شہباز شریف آج کس سے ملنے کے منتظر ہیں؟
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی اعلیٰ سطحی اقتصادی ٹیم سے ملاقات کا منتظر ہوں
-
جیل سسرال ہے تو شیخ رشید کی خواہش ضرور پوری ہوگی، حنیف عباسی
مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ جیل شیخ رشید کا سسرال ہے تو ان کی خواہش ضرور پوری ہو گی۔
-
کشمیری اور فلسطینی عوام کو دعاؤں میں یاد رکھا جائے، چوہدری سرور
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر کشمیری اور فلسطینی عوام کو بھی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
-
ملک میں سازش ہو رہی ہے، لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں سازش ہو رہی ہے، لانگ مارچ خونی ہوسکتا ہے، ملک کے حالات خراب ہوسکتے ہیں
-
آپ نے ایسا کیا کیا کہ امریکا آپ کیخلاف سازش کرے، مولا بخش چانڈیو
-
مسجد نبویؐ واقعہ: مولانا عبدالغفور حیدری کا سعودی حکومت سے مطالبہ
جے یو آئی ف کے سیکریٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسجد نبویﷺ کے واقعہ میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔
-
عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا، رانا ثنا اللّٰہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت نےعمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کروایا
-
پی پی اور MQM میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے، خالد مقبول
کنوینر متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم ) پاکستان خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے
-
میرا بھتیجا 5 دنوں سے مِسنگ ہے، شیخ رشید
سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 9 شہروں میں میرے خلاف مقدمات درج کیے گئے، میرا بھتیجا 5 دنوں سے مِسنگ ہے
-
شاہ محمود قریشی کا مئی میں دوبارہ عوام کے پاس جانے کا اعلان
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مئی کے مہینے میں عوام کے پاس دوبارہ جارہے ہیں، مختلف شہروں میں جلسے کریں گے