Categories
Breaking news

کویت میں حالیہ دنوں نئی پابندی عائد، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن

Advertisement
Advertisement

 عمارت اور گھر

کویت کے تین مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں نئی پابندی عائد ہوئی ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔

کویت کے علاقے شرق، مرقاب اور بنیدلقار میں عمارتوں اور گھروں کی بالکونیوں پر کپڑے لٹکانے پر پابندی ہے، مذکورہ پابندی کی 16 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی جس پر جرمانے بھی کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکوممت کے گورنرشیخ طلال الخالد نے تصدیق کی کہ عمارتوں کی بالکونی میں کپڑے لٹکانے کے رجحام کو ختم کرنے کے لیے گورنریٹ نے اپنی مہم سخت کردی ہے۔

یہ مہم گورمنٹ کے میونسپلٹی برانچ کی صفائی ستھرائی کے نگرانی کرنے والے محکمہ عوامی صفائی اور روڈ ورکس کے تعاون اور اہم آہنگی سے چلائی جارہی ہے۔

اس اقدام کو مقصد مذکورہ علاقوں کی خوبصورتی کو بحال رکھنا ہے کیوں عمارتوں اور گھروں پر لٹکے کپڑوں سے علاقے کی خوبصورت مانگ پڑجاتی ہے اور سیاحتی اعتبار سے بھی یہ غلط ہے۔

یہ امر وزارت برائے ریاستی امور کے فیصلے کی خلاف ورزی بھی ہے۔ گورنرشیخ طلال الخالد نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ اس پابندی پر مکمل طور پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور شہریوں کو متنبہ کریں کہ وہ کپڑے بالکونی میں نہ لٹکائیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *