Categories
Breaking news

کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ نے کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ، درخواست پر یکم جولائی کو سماعت ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کوہ نور ہیرا کی واپسی کیلئے درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست بیرسٹر جاوید اقبال نے دائر کی جس میں بتایا گیا کہ برطانیہ نے یہ ہیرا مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے دلیپ سنگھ سے چھینا تھا اور اسے برطانیہ لے جایا گیا تھا۔

درخواست گزار کے مطابق 1953ء میں ملکہ الزبتھ ثانی نے برطانیہ کا تخت سنبھالا تو کوہ نور ہیرا اُن کے تاج کا حصہ تھا، درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ ملکہ الزبتھ کوہِ نور نامی اس ہیرے پر کوئی حق نہیں رکھتیں بلکہ کوہِ نور پنجاب صوبے کا ثقافتی ورثہ ہے اور اس کے شہری اس کے اصل مالک ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ کوہ نور ہیرا برطانوی حکومت سے واپس لینے اور پاکستان لانے کا حکم دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *