
امریکی تھنک ٹینک ولسن سینٹر کے ڈائریکٹر مائیکل کوگل مین نے کوپ 27 میں ایک اہم معاہدہ کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے، اِس معاہدے کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق نقصان کے ازالے کے لیے فنڈ قائم کیا گیا ہے جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔
مائیکل کوگل مین نے اپنے بیان میں کہا کہ اس فنڈ کی تشکیل کا معاملہ تنازع کا شکار تھا، اس سال سے پہلے کبھی باضابطہ طور پر کوپ سربراہ اجلاس کے ایجنڈے پر بھی نہیں لایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس لیے یہ بات اور بھی خوش آئند ہے کہ پاکستان اس فنڈ کی تشکیل میں کام یاب ہوا۔
مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ خارجہ پالیسی کی سطح پر یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناقدین یہ کہیں گے کہ یہ اپنی بقا کے لیے لڑتی کمزور حکومت کے لیے کچھ بھی نہیں لیکن بات ایک اصول کو منوانے کی ہے اور اصول یہ ہے کہ دنیا میں ماحولیاتی انصاف فراہم کیا جائے۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ مطالبہ پاکستان میں اور غریب ملکوں کے گروپ جی ستتر میں کئی سطحوں پر کیا جا رہا تھا، ابتدائی طور پر ترقی یافتہ ملکوں سے اتنی بات منوا لینا بہت بڑی کامیابی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
مخدوم امین فہیم کی آج ساتویں برسی، مٹیاری ضلع میں عام تعطیل کا اعلان
سینئر سیاستدان اور پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے سابق صدر مرحوم مخدوم امین فہیم کی آج ساتویں برسی مٹیاری کے شہر ہالا میں منائی جارہی ہے، برسی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں آج سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
-
کراچی، مختلف واقعات میں پیش امام سمیت2 افراد جاں بحق
کراچی کے حب ریور روڈ پر گاڑی اور ڈمپر کے تصادم میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے، اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مسجد کے پیش امام کو قتل کر دیا گیا جبکہ سرجانی ٹاؤن میں رہائشی فلیٹ کی دیوار کرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
-
تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا، انہیں شامل تفتیش کرلیا ہے، عمر سرفراز چیمہ
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا اور انہیں شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔
-
سازش نہیں ہوئی تو پھر آپ نے تحریک کیوں چلائی؟ فضل الرحمٰن
شکار پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک مہینے سے لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ لانگ مارچ نہیں فرلانگ مارچ کرتے ہو پھر گھر بیٹھ جاتے ہو۔
-
اسلام آباد کے داخلی راستے 26 نومبر کو بند کیے جاسکتے ہیں، آئی جی ناصر خان
آئی جی اسلام آباد ناصر خان نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد کے داخلی رستوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔
-
پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں پُرامن دھرنے کی درخواست دیدی
پاکستان تحریک انصاف نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پرامن دھرنا دینے کی درخواست دے دی۔
-
پاکستان کے مسائل 3 بڑی جماعتوں کے ہوس اقتدار نے بڑھا دیے ہیں، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہوس اقتدار نے ملکی مسائل بڑھا دیے ہیں۔
-
تسنیم حیدر کے الزامات سنجیدہ نوعیت کے ہیں، تحقیقات ضروری ہیں، ذلفی بخاری
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تصویر سے ظاہر ہے کہ میں ابھی ابھی ان سے متعارف ہوا تھا۔
-
نواز شریف پر قتل کا پلان بنانے کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر کون ہے؟
ذرائع پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر شاہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نامزد ہوا۔
-
سکھر موٹروے کی تعمیر میں مبینہ کرپشن پر 4 افراد زیرحراست
حکام کے مطابق ڈی سی مٹیاری کے ڈرائیور سمیت تین ڈرائیورز کو بھی حراست میں لیا ہے۔
-
برسلز: دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کیلئے اہم معاہدہ ہوگیا
برسلز میں قائم پاک بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔
-
27 نومبر کو ہر صورت انتخابات کروائے جائیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
سردار تنویر الیاس نے اپنے خط میں کہا کہ حکومت نے27 نومبر کے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام وسائل مہیا کر دیے۔
-
عطا تارڑ نے تسنیم حیدر کی ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے تسنیم حیدر کی ذلفی بخاری کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں۔
-
این ایچ اے، ایری گیشن کٹ بھرنے پر الجھے رہے اور المناک سانحہ رونما ہوگیا
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور محکمہ ایری گیشن کٹ بھرنے میں الجھے رہے اور 17 نومبر کا المناک سانحہ رونما ہوگیا۔
-
عمران خان نے امریکی سازش اور اسٹیبلشمنٹ سے متعلق بیانیے بدل لیے
عمران خان نے ایک امریکی سازش کا الزام، اور دوسرا اسٹیبلشمنٹ پر یہ الزام عائد کیا کہ اس نے پی ٹی آئی کی حکومت ہٹانے میں اپوزیشن کی مدد کی، تاہم پچھلے ہفتے انھوں نے بڑے آرام سے اپنے دونوں بیانیے بدل لیے۔
-
صدر نئے آرمی چیف سے متعلق سمری نہیں روکیں گے، شاہ محمود قریشی
اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ انھیں کسی کے آرمی چیف بننے پر کوئی اعتراض نہیں۔