وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سینٹرل جیل کوٹ لکھپت کے دورے کے دوران اس وارڈ کا بھی دورہ کہا جہاں وہ 22 ماہ قید میں رہے تھے۔
حمزہ شہباز نے سیکیورٹی وارڈ 2 میں قائم مرکز تدریس القرآن و حدیث کا افتتاح کیا، اس وارڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب 22 ماہ قید میں رہے۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے قیدیوں کی سزاؤں میں 60 روز کی معافی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ جیل کے سپاہیوں کی تنخواہیں بڑھانے کا بھی اعلان کیا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ جیل کے سپاہیوں کو پولیس کے سپاہیوں کے برابر تنخواہ ملے گی، وزیرِاعلیٰ حمزہ شہباز نے قیدیوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کیے۔
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے جیل کے لان میں پودا بھی لگایا، وزیراعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
اراکین پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، حافظ محمد نعمان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کوئٹہ: کسٹمز دفتر میں دھماکے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے، پولیس
ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی کا کہنا ہے کہ کسٹمز کے دفتر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی، دھماکے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔
-
پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، 4 جاں بحق، 8 زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ پاک افغان شاہراہ پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
-
راولپنڈی: حنیف عباسی نے شیخ رشید سے متعلق عجیب و غریب اعلان کردیا
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے عجیب و غریب اور نرالا اعلان کردیا۔
-
کوئٹہ میں کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکا، ایک زخمی
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
-
آئی جی سندھ کا کراچی کے شہید اہلکاروں کے گھروں کا دورہ، تعاون کی یقین دہانی
انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مشتاق مہر نے پولیس کی کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے پولیس افسران کے گھروں کا دورہ کیا۔
-
مقدمات اندراج کرنے کی وزیراعظم نے ہدایت دی تھی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
وزیر قانون نے کہا کہ مدینہ منورہ میں پیش آنیوالاواقعہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے، پاکستان پینل کوڈ اور ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا۔
-
پشاور اور مردان سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول
خیبرپختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کو ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
-
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ماہ شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ماہ شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے، یوں ملک بھر میں عیدالفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔
-
خواجہ سعد رفیق کی ڈویژنل سپرنٹینڈنٹس کو اہم ہدایت
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈویژنل سپرنٹینڈنٹس کو عید کے موقع پر اہم ہدایت کردی۔
-
لوگوں کی جانب سے ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے، رانا ثناء اللّٰہ
وزیر داخلہ نے کہا کہ لیکن جو لوگ قانونی راستہ اختیار کر رہے ہیں اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
-
احسن اقبال نے ماہرین سے ترقیاتی بجٹ کیلئے تجاویز مانگ لیں
وفاقی وزیر احسن اقبال نے ماہرین کو ترقیاتی بجٹ کےلیے تجاویز دینے کی دعوت دے دی۔
-
فاضل والا میں بیوی کا قتل، شوہر کیخلاف مقدمہ درج، گرفتاری کیلئے چھاپے
لودھراں سے پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق آسیہ پروین کو 10 نومبر 2021 کو مبینہ طور پر شوہر نے قتل کیا۔ خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔
-
عمران خان کے ایما پر مسجد نبویﷺ کے واقعے کی منصوبہ بندی کی گئی، حنیف عباسی
حنیف عباسی نے کہا کہ بدترین دشمن کے سامنے بھی مسجد میں کوئی بات نہیں کرتا۔ مسجد نبوی ﷺ کے واقعہ کی پلاننگ عمران خان اور شیخ رشید نے کی۔ شیخ رشید کا بھتیجا بھی پلاننگ میں شامل رہا۔
-
میرے لیٹر جاری کرنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری غیر آئینی ہے، گورنر پنجاب
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں ہونیوالی واردات سب نے دیکھی ہے۔
-
وزارت توانائی کا ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ
وزارت توانائی نے بھرپور کوشش سے 2500 میگا واٹ سے زائد اضافی بجلی سسٹم میں شامل کی ہے۔
-
ابھی صرف ڈھائی ہفتے ہوئے ہیں عمران خان، چیخیں کیوں نکل رہی ہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو دو دو بار گرفتار کیا گیا ، پھر بھی کچھ نہیں ملا، چار سال آپ نے چوری، کرپشن کے الزامات لگائے،آپ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔