Categories
Breaking news

کون سی سیاسی جماعتوں کے اتحاد بن سکتے ہیں، کاتالونیا پر حکومت کون کرےگا؟

Advertisement

بارسلونا(عمران ملک)سب سے پہلے 14فروری 2021 کے الیکشن میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ 2017 کے نسبت بہت کم رہا اور اس کی وجہ کرونا وائرس کا بحران اور سیاسی عدم استحکام ہے ۔کاتالان الیکشن کیوں ہمیشہ سے لوگوں کی اور دنیا کی توجہ حاصل کرتے ہیں ،کیونکہ ان انتخابات میں کاتالونیا کی آزادی ،سیاسی اور اس کو حقوق دینے کی بات کی جاتی ہے ۔
ان انتخابات میں سب سے اہم بات سیودانوس کی تاریخی شکست اور ووکس کی تاریخی کامیا بی ہے ۔ انتخابات کےنتائج بالکل سروے کے مطابق آئے ۔سوشلسٹ پارٹی کی آخری لمحات میں وزیر صحت کو کاتالونیا میں بطورصدر لانا ایک بڑی کامیابی کا سبب بنا اور سب سے زیادہ ووٹ سوشلسٹ پارٹی کو ملے اور ان کی نشستوں کی تعداد 33 ہے ۔
اور اسکیرا ریبلیکانا بھی 33 سیٹیں لینے میں کامیاب رہی ۔ووٹ لینے کے حساب سے یہ پارٹی دوسرے نمبر پر رہی ۔تیسرے نمبر پر رہنے والی پارٹی جنت پور کاتالونیا رہی ،جنہوں نے 32 سیٹیں حاصل کی ۔سب سے حیران کن نتائج انتہا پسند جماعت ووکس کے حصے میں آئے اور ان کو 11 سیٹیں ملی۔ کوپ 9 کومون 8 ، سیودادانوس 6 اور پے پے نے تین سیٹیں حاصل کیں ۔
کاتالان پارلیمنٹ کی کل 135 نشستوں پر انتخابات ہوئے اور کسی بھی جماعت کو بھاری اکثریت سے حکومت بنانے کے لیے 68 نشستوں کی ضروت تھی ۔جو کوئی بھی سیاسی جماعت حاصل نہ کر سکی ۔
اسپین اور خاص کر کاتالونیا میں سیاسی عدم استحکام ہونے کی وجہ سے بڑا نقصان پہنچا ہے ۔یہاں پر کاتالان آزادی پسند جماعتوں کو کل ملایا جائے تو ان کی واضح اکثریت بنتی ہے ۔
یعنی ERC 33 +J&Catalunya 32 +CUP 09 = 74
اس ملاپ سے تمام نظریاتی آزادی پسند جماعتوں کی حکومت بن سکتی ہے ،لیکن مسئلہ یہ ہے ان تمام جماعتوں میں اندرونی اختلافات ہیں جواتحاد میں رکاوٹ بن سکتے ہیں ،اور یہ حکومت بننے سے کاتالونیا کی آزادی کی جنگ تو لڑی جا سکتی ہے ،لیکن کرونا وائرس اور مالی معاملات جوں کے توں رہے گے ۔
آپشن نمبر 2
PSC 33+ ERC 33 + comu + podemos 08 = 74
اس اتحاد سے جو سیاسی عدم استحکام ہے وہ وقتی طورپرتھم سکتا ہے ۔اور کرونا وائرس اور مالی معاملات کو وفاقی گورنمنٹ سے ملکر حل کیا جا سکتا ہے ۔ اور کاتالونیا کے حقوق اور آزادی کے حوالے سےٹیبل ٹاک بھی ہو سکتی ہے ۔اب اس اتحاد کو جوڑنا بڑا مشکل کام ہے ۔
آپشن نمبر 3
PSC33 + J& Cataluña 32 + podemos comu 09=. 73
لیکن ایسا ہونا بھی بہت مشکل نظر آرہا ہے ۔
آپشن نمبر 4 ۔
سب چھوٹی جماعتیں سوشلسٹ پارٹی کے صدر پرمتفق ہو جائیں
PSC+Cup+Vox+ciudadanos+PP+podemos comu.
33+11+9+8+6+3= 70
یہ اتحاد ناممکن ہے ،لیکن ایک آپشن ہے ۔
اگر آپ پوچھیں کہ الیکشن کون جیتا ،میرا جواب ہو گا کوئی نہیں ۔ابھی لمبی جنگ رہتی ہے اور کسی بلاک کے لیے حکومت بنانا آسان نہیں ہو گا ۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *