
وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 5 ملین کی امپورٹ ہوئی ہے، اگلے ماہ روپے پر پریشر کم ہو گا، امید ہے 2 ہفتے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا، کوشش ہے کہ ڈالر زیادہ آئیں اور کم باہر جائیں۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اس مہینے 5 ملین ڈالرز کی درآمدات ہوئی ہیں، جون میں 3.8 بلین کی پیٹرولیم مصنوعات خریدیں، درآمدات میں کمی کے باعث روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ درآمدات میں کمی آئی ہے جو خوش آئند ہے، ہم نے پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے، دو تین ماہ میں ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش کریں گے، کوشش کر رہے ہیں کہ مقامی صنعت کو مزید فروغ دیا جائے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ 3 ماہ میں ایسی کوئی چیز نہیں کی کہ روپے کی قدر میں کمی آئے اور ملک ڈیفالٹ کی طرف جائے، عمران خان ملک کو ڈیفالٹ کی طرف چھوڑ کر گئے، جو پارٹی بجٹ خسارہ کم کرنے کا کہتی تھی اس نے چار بجٹ خسارے کے دیے۔
اُنہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت کی پالیسیوں کے باعث تجارتی خسارے میں اضافہ ہوا تھا، کوشش کر رہے ہیں کہ مقامی صنعت کو فروغ دیں، خان صاحب پوچھتے ہیں کہ ذمے دار کون ہے، ذمے دار آپ خود ہیں۔
امریکا میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، حجم 9 ارب ڈالرز ہوگیا: مسعود خان
پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد حجم 9 ارب ڈالرز ہو گیا، جبکہ 9 ارب ڈالرز کی پاکستانی برآمدات میں سالانہ 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ہم نے بڑا مشکل بجٹ دیا ہے کیونکہ خان صاحب اس نہج پر چھوڑ کر گئے، اس ماہ بجلی کے بل میں اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ آئی ہے، خان صاحب! ہر شعبے کی تنزلی کے ذمے دار آپ ہیں، آپ نے جی ڈی پی اور اکانومی خراب کی۔
انہوں نے کہا کہ گردشی قرضہ آپ نے 1400 ارب روپے بڑھایا، ایک پیسے کا بھی ٹرانسمیشن نقصان کم نہیں کیا، عمران خان نے بجلی میں ایک پیسے کا خسارہ کم نہیں کیا، ایک پیسے کا ریفارم نہیں کیا، ایک پیسے کا کام نہیں کیا، گیس کے شعبے میں بھی کوئی کام نہیں کیا گیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نومبر میں آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، معاہدہ توڑا، آپ نے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دی، کہتے ہیں کہ تھوڑا سا ملک کو ڈیفالٹ کر دیا تو کیا فرق پڑتا ہے، تھوڑی سی ایمنسٹی دے دی تو کیا فرق پڑتا ہے، فرق پڑتا ہے خان صاحب۔
اُنہوں نے سوال کیا کہ عمران خان 50 لاکھ کا کہتے تھے، 50 ہزار یا 5 ہزار گھر بھی بنائے؟ کہاں گھر بنائے؟ دکھا دیں، ایک آدمی کو بھی نوکری دی ہے تو دکھا دیں، عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے 65 لاکھ لوگ بےروزگار ہیں، ٹرسٹ کے نام پر دھندا بنالیا ہے، توشہ خانے کی گھڑیاں 20 فیصد پر لے لیں اور دوسروں کو بھاشن دیتے ہیں۔
وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی پر تحقیقات کراتے، کیوں نہیں کرائی، فروری میں آپ نے پیٹرول اور ڈیزل نقصان میں بیچنا شروع کر دیا، ہم نے ملک کی خاطر سیاسی نقصان اٹھایا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ نے 190ملین پاؤنڈ واپس کیے کیونکہ انگوٹھیاں مل رہی تھیں اس کے عوض، آپ کو فارن فنڈنگ میں کس بات کا ڈر ہے، کہیں کہ فیصلہ دو، میں الیکشن کمیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ فیصلہ دیں، آپ فنانشل ٹائم پر کیس کریں ناں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ مرحوم جج ارشد ملک نے تسلیم کیا تھا کہ نواز شریف کے خلاف غلط فیصلہ کیا تھا، جج کو معطل کر دیا گیا، جج کا فیصلہ معطل نہیں کیا گیا، اس ملک کو بچایا ہے تو نواز شریف اور شہباز شریف نے بچایا ہے، اس ملک کو بچایا ہے تو اتحادی حکومت نے بچایا ہے۔
ایک تولہ سونے کی قیمت میں 4200 روپے کی کمی
گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ…
اُنہوں نے کہا کہ جو مشکلات آئیں گی وہ ہم سب کو برداشت کرنا پڑیں گی، ایک دکاندار 12 لاکھ سالانہ کماتا ہے تو 36 ہزار ٹیکس دے سکتا ہے، دکانداروں کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر لوں گا۔
وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 2500 ارب بجلی کا سرکلر ڈیٹ کر دیا گیا، سو ڈیڑھ سو یونٹ استعمال کرنے والوں پر ٹیکس معاف کر دیں گے، روپے پر پریشر ختم ہو گا اور چیزیں آسان ہو جائیں گی۔
اُن کا کہنا ہے کہ جولائی میں پیمنٹس دینی تھیں اس لیے رواں ماہ زیادہ پریشر تھا، اگست کے مہینے سے ہم پر جو پریشر تھا وہ ختم ہو جائے گا، ای سی سی نے امپورٹ پر بین ہٹانے کی منظوری دی ہے، موبائل فون پاکستان میں بن رہے ہیں اور بنتے رہیں گے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خان صاحب نے آئی ایم ایف سے وعدہ توڑا تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا، کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، آئندہ ماہ سے ایکسپورٹ کو بڑھانے کی کوشش کریں گے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ جو پارٹی کہتی تھی قرضہ کم کرنے آئے ہیں انہوں نے 76 سال کی نسبت 80 فیصد زیادہ قرضہ لیا، شوکت ترین سب سے زیادہ کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ چھوڑ کر گئے تھے، ہر سال بجٹ ڈیفیسٹ بڑھایا گیا اور ٹیکس کو کم کیا گیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پورے ملک کو پیچھے چھوڑ کر چلے گئے اور پوچھتے ہیں ذمے دار کون ہے، کوئی شعبہ اٹھا کر دیکھ لیں انہوں نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ جو مینو فیکچرننگ کمپنی 10 فیصد ایکسپورٹ نہ کر سکی تو اس پر 5 فیصد ایڈیشنل ٹیکس ہو گا، وزیرِ اعظم سے بات کر کے اگلے سال یہ ٹیکس نافذ کریں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
اسپیکر نے پنجاب میں الیکشن جیتنے کی وجہ بتا دی
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کلین سویپ کرنے میں ہمارا کوئی کمال نہیں، عمران خان کے بیانیے کی وجہ سے ہمیں پنجاب میں کامیابی ملی۔
-
آپریشن ردالسازش کا پہلا مرحلہ کامیاب ہوگیا: فیاض چوہان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان کاکہنا ہے کہ آپریشن ردالسازش کا پہلا مرحلہ کامیاب ہوگیا۔
-
ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے حلف اٹھا لیا
نومنتحب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم نے حلف اٹھا لیا۔
-
وسائل کے باوجود حکمرانوں نے سیلاب متاثرین کیلئے کچھ نہیں کیا: سراج الحق
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر سمیت تمام وسائل موجود ہیں لیکن حکمرانوں نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا۔
-
سراج الحق بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے
امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔
-
وزیرِ اعظم کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ ملتوی
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا۔
-
سینئر صحافی اور مصنف اختر بلوچ انتقال کر گئے
سینئر صحافی اور مصنف اختر بلوچ انتقال کر گئے، اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
-
پشاور: جرائم پیشہ عناصر سے رابطے پر 22 پولیس اہلکار معطل
پشاور میں جرائم پیشہ عناصر سے مبینہ رابطوں پر 22 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
-
پرویز الہٰی کا سیلاب متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔
-
بلوچستان: سیلاب کی تباہ کاریاں، بیشتر رابطہ سڑکیں بہہ گئیں
بلوچستان کے اکثر علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلوں سے بیشتر رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔
-
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج سے 12 لاشیں برآمد
ملک کے بالائی علاقوں سے سیلاب میں بہہ کر آنے والی مزید 4 لاشیں سکھر بیراج سے ملی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں بیراج سے 12 لاشیں مل چکی ہیں۔
-
حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گئے: شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت زیرو اور عمران خان ہیرو بن گیا ہے۔
-
سندھ: انٹر سالِ اوّل کیلئے داخلہ فہرست جاری
ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے سرکاری کالجوں اور ہائر سکینڈری اسکولوں میں انٹر سالِ اوّل کے لیے داخلہ فہرست جاری کر دی ہے۔
-
سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں فوج اور ایف سی کی فیلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔
-
عمران خان کی وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے ملاقات
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں اُنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے ملاقات کی۔
-
قوم فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کر رہی ہے: امیر مقام
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور امیر مقام نے کہا ہے کہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنایا جائے۔