
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ آپ کے دل میں اپنے لیے مقبولیت کے بجائے قبولیت پیدا کروں۔
کراچی آرٹس کونسل میں مشاعرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ اردو جذبات اور دلوں میں راستہ بنانے والی زبان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے گورنر بنا ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی مادری زبان میں تقریر کروں۔
گورنر سندھ نے عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود کو مشاعرے میں بیٹھنے کا اہل نہیں سمجھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ دفتر میں تقریر لکھی گئی تو اُس میں سے اشعار کٹوا دیے تھے تاکہ کہیں غلطی نہ ہوجائے۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اگر میں شاعر ہوتا تو کہتا ’کیوں دل جلا رہے ہو، معیشت کا اتنا برا حال ہے‘۔
قومی خبریں سے مزید
-
عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز بھی دلچسپ مکالمہ
اکیسویں صدی میں اردو شاعری اور بچوں کا ادب، یورپ اور ترقی یافتہ ممالک میں لشکری زبان کہاں تک پہنچ سکی، تعلیم، خواتین اور سماجی رویے، ان تمام موضوعات پر عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز بھی دلچسپ مکالمہ جاری رہا۔
-
اسد قیصر نے فیصل واوڈا کو احسان فراموش قرار دے دیا
اسد قیصر نے کہا کہ فیصل واوڈا چاپلوسی میں بہت آگے بڑھ گئے تھے، ان کے اختلاف کرنے کے پیچھے ان کی خود غرضی اور کم ظرفی شامل ہے۔
-
ایم کیو ایم پراپرٹیز کیس: مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم رضا نے گواہی ریکارڈ کرادی
متحدہ قومی موومنٹ پراپرٹیز کیس میں مصطفیٰ عزیز آبادی اور قاسم رضا نے عدالت میں گواہی ریکارڈ کرادی ۔
-
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ، دہشتگرد کمانڈر ہلاک
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سرکئی مارا گیا ہے۔
-
کےالیکٹرک کے سب اسٹیشن سے ایک شخص کی لاش برآمد
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص تالا توڑ کر چوری کی غرض سے داخل ہوا۔
-
خان صاحب کا حکم ملتے ہی اسمبلی توڑ دوں گا، وزیراعلیٰ محمود خان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا حکم ملتے ہی صوبائی اسمبلی توڑ دوں گا۔
-
آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر اسد قیصر سے غلط بیانی کی گئی، احسن اقبال
احسن اقبال نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی قیادت میں فوج پروفیشنل ادارے کا کردار ادا کرے گی۔
-
نوشہرہ میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 اہلکار شہید
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے، 2 شدت پسندوں نے فائرنگ کی۔
-
بھارت مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، آرمی چیف
آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا، جہاں افسروں اور جوانوں سے گفتگو کی۔
-
اغواء کیس: سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں کی درخواست ضمانت مسترد
سرکاری وکیل کا موقف ہے ملزمان کو رینجرز نے انکل سریا اسپتال کے قریب سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا، جبکہ ملزمان کا موقف ہے انھوں نے کسی کو اغواء نہیں کیا اپنے پولیس والے ہی جھوٹے کیس میں ملوث کر رہے ہیں۔
-
عمران خان پہلے دھمکیاں دیتے ہیں، کچھ دن بعد ڈفیوز ہوجاتے ہیں، شہلا رضا
شہلا رضا نے کہا کہ پنجاپ اور کے پی کے اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں تو وہاں انتخابات کروا دیے جائیں گے۔
-
پی ٹی آئی کے پی پارلیمانی اجلاس میں ایم پی اے انجینئر فہیم احمد کو نہیں بلایا گیا، ذرائع
انجنیئر فہیم احمد نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی ہے، مجھےاجلاس میں نہیں بلایا گیا۔
-
خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ
حکومت پاکستان نے پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کردی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔
-
ارشد شریف قتل کیس: عمران خان نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ مہم میں اب تک ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں۔
-
ترکش ایئرلائن کی استنبول، تھائی لینڈ پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
استنبول سے تھائی لینڈ جانے والی ترکش ائیرلائن کی پرواز نے کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔