Categories
Breaking news

کوسووو کی پارلیمنٹ نے 38 سالہ فیوزا عثمانی کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا

Advertisement
Advertisement

 38 سالہ وکیل اور سیاسی رہنما فیوزا عثمانی

اقوام متحدہ کے زیر انتظام جنوبی سربیائی ملک کوسووو کی پارلیمنٹ نے 38 سالہ وکیل اور سیاسی رہنما فیوزا عثمانی کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے بعد گزشتہ برس نومبر میں صدر ہاشم تھاچی کے سبکدوش ہوجانے کے بعد کوسووو کی پارلیمنٹ نے اصلاح پسند خاتون سیاسی رہنما اور سابق اسپیکر اسمبلی فیوزا عثمانی کو نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔

پارلیمنٹ میں فیوزا عثمانی کو وزیراعظم البین کورتی اور ان کی جماعت کی حمایت کے باعث 71 ووٹ ملے جب کہ دو اپوزیشن جماعتوں اور ایک سربیا کی نسلی چھوٹی جماعت نے بائیکاٹ کیا تھا جس کی وجہ سے 120 کے پارلیمان میں 82 ارکان ووٹنگ کے وقت موجود تھے۔

فیوزا عثمانی کوسووو کی منتخب ہونے والی پہلی خاتون صدر نہیں اس سے قبل عاطفہ یحی آغا 2011 سے 2016 کے درمیان ملک کی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر ہاشم تھاچی نے جنگی جرائم کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد گزشتہ برس نومبر میں اپنے عہدے سے استعفی دینے پر مجبور ہوگئے تھے جس کے بعد سے یہ عہدہ خالی پڑا تھا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *