Categories
Breaking news

کورٹ نے بلاول بھٹو کوسیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا

Advertisement
Advertisement

کورٹ نے بلاول بھٹو کوسیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا

سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں بلاول بھٹو زرداری کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ داخلہ سندھ اور سیکرٹری وزارت داخلہ کو بلاول بھٹو زرداری کی سیکیورٹی کے انتظامات کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بلاول بھٹو زرداری کو ذاتی سیکیورٹی گارڈ اور کالے شیشے والی گاڑی استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

عدالت نے بلاول بھٹو کو عوامی مقامات پر مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ رپورٹس سے لگتا ہے بلاول بھٹو کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ اس لیے ایسی صورتحال میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہماری نظر میں بلاول بھٹو کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔ جس کے بعد عدالت نے بلاول بھٹو کی سیکیورٹی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *