Categories
Breaking news

کوروونا وائرس کے 404 نئے کیسز سامنے آئے، کورونا وائرس پھر ملک میں پھیلنے لگا

Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 404 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 6 مریض جاں بحق ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 6 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6 ہزار 389 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 404 نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 424 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 774 ہے جبکہ کرونا وائرس کے 2 لاکھ 90 ہزار 261 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 27 ہزار 277 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 29 لاکھ 95 ہزار 890 ہوچکی ہے۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 11 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 98 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، ملک میں کرونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *