Categories
Breaking news

کورونا کے مریضوں میں اضافے کے باوجود پمز میں عملے کی کمی

Advertisement
جنگ نیوز

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں عملے کی کمی ہوگئی، جس کے باعث اسپتال میں کورونا آئی سی یو تک میں عملہ دستیاب نہیں ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز میں کورونا مریضوں کا رش بڑھنے کے باوجود تجربہ کار عملے اور نرسز کی کمی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کورونا آئی سی یو میں صرف 2 ڈاکٹر اور 4 نرسز دستیاب ہیں۔

دوسری جانب حکام پمز کو عملے کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرز نے درخواست بھیجی ہے جس میں کہا گیا کہ پمز کے کورونا آئی سی یو میں ایک وقت میں کم از کم 10 نرس لازم ہیں۔

ڈاکٹرز نے عملے کی فراہمی کے لیے 4 جنوری اور 24 مارچ کو درخواستیں بھیجیں۔

ادھر پمز حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 170 کے قریب کورونا مریض زیرِعلاج ہیں جبکہ 10 آئی سی یو میں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *