Categories
Breaking news

کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شدید لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے، فردوس عاشق اعوان

Advertisement
Advertisement

 کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شدید لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شدید لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہری پیار کی زبان نہیں سمجھ رہے جس کی وجہ سے سختی کرنا پڑے گی،حکومت کل سخت اقدامات اٹھانے جا…

انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، صوبے میں مکمل مکمل لاک ڈاوَن ہی ایک واحد حل ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جعلی راجکماری کی کنیز کی توپوں کا رخ آج وزیراعظم کی جانب تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا کہ ن لیگ کی حکومت نے شوگر پر کبھی سبسڈی نہیں دی، کنیز اول سے کہنا چاہتی ہوں کہ حقائق کو پڑھا کریں، 27 ارب کی سبسڈی مسلم لیگ ن کے دور میں دی گئی۔

لیپ ٹاپ اسکیم میں کرپشن کا سراغ لگا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں صرف ڈھائی ارب کی سبسڈی دی گئی جب کہ ن لیگ کے دور میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی، اپنے بھائی اور رشتہ داروں کی شوگر ملز کو سبسڈی دی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےڈھائی ارب سبسڈی کی تحقیقات کرائیں،عثمان بزدار نے گنے کے کاشتکاروں کیلئے مروجہ نظام بنایا، کوئی مل مالک کاشتکار کا استحصال نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کہا تھا رینٹ اے کراؤڈ زیادہ دیر نہیں چلے گا، یہ ایک دوسرے کو دھوکا دے کر داؤ پیچ لگا رہے تھے، ہم سے استعفے لینے والے استعفوں کی گردان سے پیچھے ہٹ گئے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *