Categories
Breaking news

کورونا کی چوتھی لہر:عنقریب انتہائی نگہداشت یونٹس کورونا مریضوں سے بھرجائیں گے، ہسپتال انتظامیہ نے خبردارکردیا

بارسلونا (محمد نبی) کاتالونیا کے ہسپتال انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور انہتائی نگہداشت یعنی آئی سی یونٹ تیزی سے بھر رہے ہیں۔ اگر کورونا کیسز کی یہی شرح رہی تو وہ وقت دور نہیں جب آئی سی یوز پر نئے مریضوں کے لئے جگہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ناگفتہ بہ حالت سے دوچار ہیں مگر قرائین بتار ہے ہیں کہ آنے والے ہفتوں میں حالت اس سے بھی خراب تر ہوجائے گی۔ مزید کہنا تھا کہ اب تک کبھی کورونا کی ایک لہر سے دوسری لہر کے درمیاں کیسز کی شرح میں ایسا اضافہ اور وقفہ اتنا کم نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوراں انتہائی نگہداشت یونٹ میں کورونا مریضوں کی تعداد 26 اپریل میں 394 تھی۔ جو 9 اپریل کو بڑھ کر 498 ہوگئی۔ تب سے اب تک ایک مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *