Categories
Breaking news

کورونا کی ناقص سفری پابندیوں پریورپی یونین کا اسپین کو انتباہ

Advertisement
Advertisement

میڈرڈ(محمد نبی) یورپی یونین کی ایکسیکٹیو برانچ، یورپی کمیشن نے اسپین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے اندر بھی اور باہر دنیا میں بھی سفری پابندیوں کےلئے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب اسپین نے بیرون ملک سے سیاحوں کی آمد بحال کر دی اور ساتھ ہی اسپین کے باشندوں پر سفری پابندی برقرار رکھی۔ یہ دیکھ کر ہسپانوی شہریوں میں غم و غصہ کی لہر پیدا ہوئی۔ لوگ الجھن کے شکار ہو گئے کہ اسپین باہر دنیا کے لئے ایک اور اپنے لوگوں کےلئے دوسرا ضابطہ کیوں اپنا رہا ہے۔
کمیشن نے نشان دہی کی ہے کہ خطرات برابر ہی رہیں گے، چاہے ملک کے اندر سیاحت بحال کر دیں یا پھر باہر سے سیاحوں کی راہ ہموار کریں۔ اس لئے انہوں نے زور دیا کہ ایک ایسا ضابطہ اپنایا جائے جس میں یکسانیت اور ہم آہنگی ہو۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *