Categories
Breaking news

کورونا کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے سعودی وزارت صحت کی ہدایات جاری

Advertisement
Advertisement

سعودی وزارت صحت

سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کورونا کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے سختی سے ہدایات (ایس او پیز) پر عمل کریں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعے شہریوں کو کرونا کی دوسری لہر کے حوالے سے متنبہ کیا اور کہا موجودہ مرحلہ بہت اہم ہے، کرونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لیے ایس اوپیز کی پابندی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپرواہی دوسروں کے لیے بھی مشکلات کھڑی کردے گی، دنیا بھر میں کرونا وائرس کے نئے کیسز بڑھ رہے ہیں، کیوں کہ لوگوں نے کرونا وائرس سے بچاو کے لیے مقررہ تدابیر نظر انداز کر رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کا اس وقت واحد راستہ ایس اور پیز پر عمل کرنا ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مملکت میں شہری ایس او پیز پر عمل کررہے ہیں اور یہ خوش آئند بات ہے۔ لیکن یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ شہری اور غیر ملکی پبلک مقامات پر ماسک استعمال کریں، ہاتھ پابندی سے دھوتے رہیں اور سماجی فاصلے کا دھیان رکھیں تاکہ وائرس سے بچا جاسکے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *