Categories
Breaking news

کورونا کی تیسری لہرصورتحال سنگین ہونے لگی، عثمان بزدار

Advertisement
Advertisement

کورونا کی تیسری لہرصورتحال سنگین ہونے لگی،  عثمان بزدار

کورونا کی تیسری لہر کےباعث صورتحال سنگین ہونے لگی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

پنجاب میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش ںظر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان سے ویڈیولنک کے ذریعے اہم اجلاس کیا، جس میں صوبے میں کورونا صورتحال، حفاظتی اقدامات پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور چیف سیکرٹری نے کورونا کی صورتحال سمیت حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کوروناایس اوپیزپرعملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ عوام کے تحفظ کیلئے ایس اوپیز پرعملدرآمد یقینی بنائے اور عوام کی صحت کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کوروناکی تیسری لہرخطرناک ہے، عوام کےتعاون سےہی کوروناپرقابوپایاجاسکےگا، شہری باہرنکلتےوقت ماسک لازمی پہنیں۔

اعدادو شمار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں24گھنٹےمیں کوروناکے2330 نئےمریض سامنےآئے، 24گھنٹےمیں پنجاب میں کورونا کے43 مریضوں کاانتقال ہوا، پنجاب میں اب تک کوروناکے6188 مریض انتقال کرچکےہیں،عثمان بزدار

عثمان بزدار نے مزید بتایا پنجاب میں کوروناکےایکٹومریضوں کی تعداد21311 ہوچکی، گزشتہ 24گھنٹےمیں کوروناکے16473ٹیسٹ کیےگئے، پنجاب میں اب تک3735705کوروناٹیسٹ کیےجاچکے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *