Categories
Breaking news

کورونا کیسز: NCOC کا سندھ حکومت سے تعاون کا فیصلہ

ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے حوالے سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ این آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نیشنل کمانڈ این آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے غور کیا گیا، کورونا ایس او پیز کی صورتِ حال اور اس پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا۔

کورونا میں اضافے کے باوجود سندھ میں اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باوجود کراچی سمیت صوبے بھر میں اسکول کھلنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی نے 17 جنوری کو اس حوالے سے صوبائی وزرائے صحت اور تعلیم کا اجلاس بلا لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے طے کیا کہ اندرونِ ملک پروازوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کھانے کی فراہمی پر 17 جنوری سے مکمل پابندی ہو گی۔

این سی او سی نے ہدایت کی کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ماسک کے استعمال کو یقینی بنائے۔

نیشنل کمانڈ این آپریشن سینٹر نے ہدایت کی کہ وفاق کی تمام اکائیاں کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کریں۔

کراچی: کورونا کیسز کی شرح 35 فیصد سے متجاوز

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح 35 اعشاریہ 30 فیصد ہو گئی۔

اجلاس میں تعلیم کے شعبے، سماجی اور شادی کی تقریبات میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی تجاویز پر غور بھی کیا گیا۔

این سی او سی کے اجلاس میں اِن ڈور اور آؤٹ ڈور ڈائننگ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں کورونا ایس او پیز کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

نیشنل کمانڈ این آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے ویکسی نیشن مہم اور اس کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.