Categories
Breaking news

کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، 1.80 فیصد ہو گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آ گیا، جہاں کورونا کیسز کی شرح 1 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 898 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 5 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 245 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 80 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 950 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 98 ہزار 763 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 213 زیرِ علاج مریضوں میں سے 652 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 57 ہزار 600 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

کراچی میں کورونا شرح 9 فیصد کے قریب

کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں اچانک اضافہ ہوا ہے، مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 91 فیصد تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 673 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 36 لاکھ 8 ہزار 645 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 84 ہزار 515 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 15 کروڑ 90 لاکھ 58 ہزار 469 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 20 لاکھ 60 ہزار 508 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 83 ہزار 648 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 675 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 45 ہزار 940 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 76 ہو چکی ہیں۔

پاکستان: کورونا شرح 1.30 فیصد، مزید 8 اموات

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آ چکا ہے، جہاں اس کے مزید 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 30 فیصد پر آ گئی۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 537 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 935 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 880 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 676 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 653 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 365 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.