Categories
Breaking news

کورونا کیسز میں اضافہ, ہر قسم کی تقریبات کے انعقاد پر مکمل طور پر پابندی عائد

Advertisement
Advertisement

تقریبات

سندھ میں کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر شہر قائد کے جنوبی علاقوں میں ہر قسم کی تقریبات کے انعقاد پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں تمام تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع جنوبی میں11اپریل تک تمام تقریبات پرپابندی ہوگی جس کے تحت سماجی، سیاسی، کھیل، تفریح سمیت تمام تقریبات پر11اپریل تک نہیں ہوسکیں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے ) اپنی حدود میں پابندی پر عمل درآمد کرائے اور این سی او سی کے اگلے لائحہ عمل تک ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *