Categories
Breaking news

کورونا کیسزمیں تیزی سے اضافہ،میڈرڈ نےنقل وحمل پرپابندیاں بڑھا دیں

Advertisement
Advertisement

میڈرڈ(محمد نبی) میڈرڈ حکومت نے مختلف علاقوں میں نقل و حمل میں مزید سختی کر دی ہے۔ یہ فیصلہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کو مد نظر رکھ کر لیا گیا۔ نئی پابندیوں کی زد میں آنے والے مقامات میں 6 ہیلتھ کئیر زون جن میں کئی پرائمیری ہیلتھ کئیر زون بھی آتے ہیں، کے علاوہ 3 بلدیات بھی شامل ہیں۔ ان مقامات میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ شہری صرف بنیادی ضروریات کے لئے باہر جا سکیں گے۔ 6 زون جہاں پابندیوں کا اطلاق ہوگا، ان میں گیتافی میونسپلٹی میں لاس مارگریتاس، سان فرنیندو میں سان فرنیدو دی ہینارس، ولاویسیسا دی اودن کے قصبے میں ولاویسیسا دی اودن اور میڈرڈ کے شہر میں المیدا دی اوسونا کے علاوہ مجاس اور چوپیرا بھی شامل ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *