Categories
Breaking news

کورونا کیسز، پاکستان فہرست میں 40 ویں نمبر پر، شرح 2 فیصد سے بڑھ گئی

پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 2 فیصد سے بڑھ گئی—فائل فوٹو
پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 2 فیصد سے بڑھ گئی—فائل فوٹو

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 فیصد سے اوپر چلی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 85 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 5 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 247 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 32 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 955 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 99 ہزار 848 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 13 ہزار 46 زیرِ علاج مریضوں میں سے 636 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 57 ہزار 847 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ، 1.80 فیصد ہو گئی

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آ گیا، جہاں کورونا کیسز کی شرح 1 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 585 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 36 لاکھ 55 ہزار 230 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 لاکھ 42 ہزار 144 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 15 کروڑ 99 لاکھ 613 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 25 لاکھ 46 ہزار 719 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 84 ہزار 226 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 676 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 46 ہزار 300 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 76 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 573 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 938 ہو گئیں۔

کراچی: مزید 23 اومی کرون مریض سامنے آ گئے

کراچی میں کورونا کے ساتھ اومی کرون وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوگیا۔ شہر میں مزید 23 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 8 ہزار 984 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 967 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 682 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 746 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 654 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 366 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.