Categories
Breaking news

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز تنخواہوں سے محروم

Advertisement
کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز تنخواؤں سے محروم

عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے 1200 ایڈہاک ڈاکٹرز تنخواؤں سے محروم ہیں۔

Advertisement

چیئرمین پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسناد کی بروقت تصدیق نہ کرنے کا خمیازہ ڈاکٹرز بھگت رہے ہیں، تنخواہیں نہ ملنے کے سبب مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق 15 دن کے بجائے 3 ماہ میں بھی اسناد کی تصدیق نہ ہو سکی جبکہ محکمہ صحت اسنادکی آن لائن تصدیق بھی کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختنخوا ڈاکٹرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں اور صوبائی حکومت تمام ڈاکٹرز کی تنخواہیں جاری کرے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *