Categories
Breaking news

کورونا کو سیاسی بنا کر ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، چین کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

Advertisement
Advertisement

چینی اور امریکی صدور

چین کے صدر شی جنگ پنگ نے کہا ہے کہ کورونا کے معاملے کو سیاسی بنا کر ہمیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم وبا کو شکست دے کر رہیں گے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم کورونا کو شکست دے کر رہیں گے، وبا کے معاملے کو سیاسی بنا کر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں‘۔

صدر نے اعلان کیا کہ چین ترقی پذیر ممالک کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین تیار کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بذریعہ ویڈیو لنک کورونا وبا دنیا بھر میں پھیلنے کا الزام چین پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس معاملے کی عالمی سطح پر تحقیقات کرنا چاہیے‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ایک موقع پر کرونا کو چینی وائرس جبکہ ایک اور موقع پر ووہان وائرس کا نام دے چکے ہیں۔ ٹرمپ کے ایسے بیانات پر دنیا بھر میں اُن کا نہ صرف مذاق بنا بلکہ متعدد ممالک کے سربراہان نے انہیں کرونا کے معاملے پر غیر سنجیدہ حکمران بھی قرار دیا‘

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *