Categories
Breaking news

کورونا پابندیوں کے موجودہ نئے ٹریفک لائٹ سسٹم پر عمل ، وزارت صحت کیا کہتی ہے؟

میڈرڈ (محمد نبی) جمعہ کے روزOfficial State Bulletin کی جانب سے شائع ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہسپانوی صوبے کورونا وبا کی پابندیوں سے متعلق اسپین کے نئے ٹریفک لائٹ سسٹم پر من و عن عمل در آمد لازم نہیں ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ٹریفک لائٹ سسٹم کو ضرورت کے پیش نظر اپنایا اور خاص پیرائے میں دیکھا جا سکتا ہے۔
جب بدھ کے روز نئے ضابطے کا اجراء ہوا تو نیشل ہیلتھ سسسٹم کی بین العلاقائی کونسل (CISNS) نے کہا تھا کہ علاقوں کے لئے اس کی پاسداری لازمی ہے۔ اس وقت کیرولینا داریاس کی وزارت صحت نے اس بیان کو دھرایا تھا اور بعد ازاں اس کی تصدیق ان کے ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کی جانب سے بھی ہوئی تھی۔

ٹریفک لائٹ سسٹم ایک علاقے میں وبائی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے کورونا پابندیوں کا تعین کرتا ہے۔ اس سسٹم کے تحت کچھ علاقے انتہائی خطرناک، خطرناک، درمیانہ اور کم خطرناک قرار پاتے ہیں۔ اس کا انحصار مختلف اعداد و شمار پر ہوتا ہے۔ ڈیٹا میں 7 یا 14 دنوں کے کیسز کی شرح، ہسپتالوں اور انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں کورونا بیماروں کی تعداد وغیرہ شامل ہوتی ہیں۔ خیال رہے کہ ٹریفک لائٹ سسٹم کے تحت متعین پابندیوں کا اطلاق 70 فیصد آبادی اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد کی ویکسی نیشن تک ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *