Categories
Breaking news

کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شخص کو 5 لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ

Advertisement

کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ایک شخص کو 5 لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ

تائیوان میں کورونا پابندیوں کی آٹھ سیکنڈ کے لیے خلاف ورزی کرنے پر ایک شخص کو 5 لاکھ 69 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔فلپائن سے تعلق رکھنے والا مہاجر شخص تائیوان کے شہر کاہسنگ کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں تھا۔تائیوان میں کورونا وائرس کے متعلق نافذ قوانین کے مطابق کوئی بھی شخص قرنطینہ کے دوران ہوٹل کے کمرے…

ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق مذکورہ فرد آٹھ سیکنڈ کے لیے اپنے کمرے سے ہوٹل کے ہال میں آیا۔

ہوٹل انتظامیہ نے اس بابت شعبہ صحت سے رابطہ کیا جس نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والے شخص پر مقامی ایک لاکھ ڈالر (پاکستانی پانچ لاکھ 69 ہزار روپے) جرمانہ عائد کر دیا۔

تائیوان کے شہر کاہسنگ میں صرف قرنطینہ کے لیے 56 ہوٹل پائے جاتے ہیں جن میں اندازاً تین ہزار کمرے ہیں۔

تائیوں کی کورونا وائرس کے خلاف حکمت عملی کو عالمی سطح پر بہت سراہا جاتا ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کی ابتدا سے اب تک محض 716 کیسز اور 7 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 26 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ 18 ہزار 908 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 8لاکھ 64 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 6 ہزار459 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 67 لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار393 اور 98 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 419اور 69لاکھ 1 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *