Categories
Breaking news

کورونا پابندیوں کا فیصلہ نئے ویرینٹ کی مکمل معلومات آنے پر ہوگا، نوشین حامد

کورونا پابندیوں کا فیصلہ نئے ویرینٹ کی مکمل معلومات آنے پر ہوگا، نوشین حامد

پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ کے باعث پابندیوں کا فیصلہ وائرس کی مکمل معلومات آنے پر ہی ہوسکے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ پاکستان نے کئی افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں لگائی ہیں۔

دوا ساز کمپنیوں کو اومی کرون کو سمجھنے کیلئے 2 سے 3 ہفتے درکار ہیں، یورپی یونین

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کو’اومی کرون‘ کو مکمل سمجھنے کے لیے 2 سے 3 ہفتے درکار ہیں

انہوں نے بتایا کہ اومی کرون وائرس سے متعلق ابھی زیادہ معلومات نہیں ہیں تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ نیا ویرینٹ بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔

نوشین حامد نے مزید کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون پر ابھی تحقیق جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *