Categories
Breaking news

کورونا ٹیسٹ کے نام پر فراڈ کا انکشاف، انڈونیشیا سے اہم خبر آگئی

کورونا ٹیسٹ

انڈونیشیا میں کورونا ٹیسٹ کے نام پر فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

انڈونیشیا کی دوا ساز کمپنی کی جانب سے کورونا کی نیزل سواب ٹیسٹ کٹس کو دوبارہ دھو کر استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

کوالانامو ائیرپورٹ پرتقریباً 9 ہزار مسافروں پر استعمال شدہ ٹیسٹ کٹس دوبارہ استعمال کی گئیں۔ دواساز کمپنی مسافروں کو کوالانامو ائیرپورٹ پر ٹیسٹ کی سہولت فراہم کررہی تھی۔

پولیس کے مطابق ٹیسٹ کے نام پر دھوکا دسمبر سے جاری تھا جبکہ کمپنی کے خلاف جعلی نتائج جاری کرنے کی مسافروں کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی۔

اسپیشل آپریشن میں پولیس افسر نے مسافر کا بھیس بدل کر ٹیسٹ کے نام پر فراڈ کا سراغ لگالیا اور چھاپہ مارکر ٹیسٹ کی جگہ سے متعدد استعمال شدہ کٹس برآمد کرلیں۔

پولیس نے فراڈ میں ملوث سرکاری دوا ساز کمپنی کے عملے کے 5 ملازمین گرفتار کرلیے ہیں۔

دوسری جانب دوبارہ ٹیسٹ کٹس استعمال کرنے پر کمپنی کو مسافروں کی جانب سے مقدمے کا سامنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *