Categories
Breaking news

کورونا ویکیسن تیار کرنے کا معاہدہ، روس نے اہم اعلان کر دیا

Advertisement
Advertisement

کورونا ویکسین

روس اور جنوبی کوریا کے درمیان اسپوتنک فائیو نامی کورونا ویکیسن تیار کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

روسی سرمایہ کاری فنڈ اور جنوبی کوریا کے جی ایل رافھا نامی کپمنی کے درمیان کرونا ویکیسن کی تیاری کا معاہدہ ہوا، روسی سرمایہ کاری فنڈ جسے آر ڈی ایف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے جنوبی کوریا کی معروف بائیو ٹیک کمپنی جی ایل رافھا سے 150 ملین سے زائد اسپوتنک فائیو خوراک بنانے کا معاہدہ کیا۔

روسی میڈیا کے مطابق آر ڈی ایف اور جی ایل رافھا نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اسپوتنک فائیو کی تیاری کا مرحلہ اگلے ماہ سے شروع کیا جائے گا ، اور جنورہ دو ہزار اکیس میں اس کی پیداوار شروع کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ نو نومبر کو روس نے بھی اپنی بنائی گئی کرونا ویکسین کے 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہونےکا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین اسپوتنک فائیو 90 فیصد سےزیادہ مؤثرہے، یہ بیان امریکی صدر کے اعلان کے کچھ دیر بعد ہی سامنے آیا ہے۔ روسی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملکی سطح پر تیاری کی گئی ویکسین کے نتائج 90 فیصد سے زیادہ مثبت آئے ہیں۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *