Categories
Breaking news

کورونا ویکسین کے بعد کچھ جادوئی طور پر تبدیل نہیں ہوگا، احتیاط برقرار رکھنا ہوگی، عالمی ادارہِ صحت

Advertisement
Advertisement

عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کے بعد کچھ جادوئی طور پر تبدیل نہیں ہوگا، احتیاط جاری رکھنی ہوگی، ہمیں مختلف اقسام کی کوروناویکسین تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے حکام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کورونا ویکسین کی تیاری کےتجربات جاری رکھیں جائیں، یہ نہیں سمجھنا چاہیئے کہ2،1 ممکنہ ویکسین کے بعد سب بند کردینا چاہیئے، ہمیں مزید کورونا ویکسین تیارکرنے کی ضرورت ہے۔

ڈبلیوایچ او حکام کا کہنا تھا کہ ویکسین کےاثرات سے متعلق تمام معلومات درکارہوں گی، ممکن ہے ایک ویکسین مخصوص آبادی کوفائدہ دے، دیگر کو نہیں، جیسے چند دوائیں بوڑھوں کوزیادہ فائدہ دیتی اور حاملہ خواتین کیلئے محفوظ ہیں۔

حکام نے کہا کہ ہمیں مختلف اقسام کی کوروناویکسین تیار کرنے کی ضرورت ہے، ممکن ہےچنددوائیں زیادہ وقت کیلئےکوروناسےمحفوظ رکھیں، یہ تمام باتیں تب ہی معلوم ہوں گی جب دواؤں کےتجربات ہوں اور ان تجربات سے حاصل ہونے والے نتائج اکٹھے کیے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہدف ہے2021میں کم ازکم20فیصدآبادی وائرس سے مدافع ہوں، ایسانہیں کہ ویکسین کے بعد حفاظتی ہدایت چھوڑدی جائیں، ویکسین کے بعد کچھ جادوئی طور پر تبدیل نہیں ہوگا، احتیاط جاری رکھنی ہوگی۔

ڈبلیوایچ اونے کہا کہ ویکسین کےحوالے سے فیصلے کا اختیارملکوں کے پاس ہے، چندممالک نےاپنےشہریوں کیلئے کچھ ویکسینزکی اجازت دی ہے، وہ ملک اپنے فیصلوں کےخودذمہ دارہیں، ویکسین کےحوالےسےجب ڈبلیوایچ اوکوئی فیصلہ کرےگا،وہ سب کیلئےہوگا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *