Categories
Breaking news

کورونا ویکسین کی مشترکا تیاری، پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہِ خیال

Advertisement
Advertisement

پاک چین وزرائے خارجہچین میں حنان میں پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات میں کورونا کے انسداد کےلیے ویکسین کی مشترکا تیاری پر اتفاق کیا گیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق شاہ محمود قریشی اور وانگ ژی میں اسٹریٹجک مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوا ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ کورونا وائرس، تعلقات، عالمی اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی اور مشترکا مفادات کے تحفظ، امن اور خطے کی ترقی کے اقدامات پر اتفاق ہوا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماوں کے درمیان وزرائے خارجہ نے کورونا کے انسدا کےلیے ویکسین کی مشترکا تیاری پر بھی اتفاق کیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے کرونا کو سیاسی رنگ اور القاب دینے کی مخالفت کی۔

دونوں رہنماوں نے عالمی صحت پر ڈبلیو ایچ او کے کردار کی حمایت کی اور ایک دوسرے کے قومی مفادات کو تحفظ دینے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق چین نے پاک چین آہنی بھائیوں کے عزم کو دہرایا اور چین نے پاکستان کے خطے میں مضبوط شراکت ہونے کا اعادہ کیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *